Shafaat e Mustafa

Book Name:Shafaat e Mustafa

شیطان نے اس پر بھی اعتراض کر دیا۔ یہاں تک کہ امام رازی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے 360 دلیلیں دِیں، شیطان نے ایک ایک کر کے سب دلیلیں رَدّ کر دِیں۔ امام رازی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے پِیر صاحِب دُور کہیں وُضُو فرما رہے تھے، آپ نے رُوحانی طاقت سے جب یہ معاملہ دیکھا تو وہیں سے فرمایا: رازی! کہہ کیوں نہیں دیتے کہ میں نے بغیر دلیل کے ہی اللہ پاک کو ایک مان لیا۔ امام رازی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے مرشِد کی بات مانی، جیسے ہی یہ کہا، آپ کا دَم نکل گیا۔ ([1])

گزر جا عقل سے آگے کہ یہ نُور                                                               چراغِ راہ ہے، منزل نہیں ہے

(2):شَفاعت پر ایمان

پیارے اسلامی بھائیو! روزِ قیامت شَفاعتِ مصطفےٰ پانے کے لئے آج، اس دُنیوی زندگی میں شَفاعت پر کامِل یقین ہونا بھی ضروری ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: شَفاعت فرمانے والے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: شَفَاعَتِيْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَقٌّ روزِ قیامت میرا  شَفاعت فرمانا حق ہے فَمَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِهَا لَمْ يَکُنْ مِنْ أَهْلِهَا پس جو اس پر ایمان نہ لائے گا اس  کا حقدار نہ ہوگا۔ ([2])

آج لے اُن کی پناہ، آج مدد مانگ اُن سے پھر  نہ مانیں گے قِیامت میں اگر مَان گیا([3])

آج یہ یقین رکھنا ہے کہ شَفاعتِ کبریٰ کا منصب مَحْبُوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ہے۔ آج یہ یقین رکھنا ہے کہ روزِ قیامت مَحْبُوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شانِ محبوبی


 

 



[1]...الملفوظ، حصہ:4، صفحہ:493، 494۔

[2]... جامع صغیر،صفحہ:301، حدیث:4896۔

[3]... حدائقِ بخشش، صفحہ:56۔