Book Name:Shafaat e Mustafa
کا درس دیا کرتے تھے ۔ اللہ پاک کے کرم سے ایک دن وہ بھی درس میں شریک ہوگئے، درس سُنا تو بہت اچھا لگا ، علم کی بہت سی باتیں سننے کا موقع ملا اور فکرِ آخرت پر مشتمل باتیں سُن کر دل کی کیفیت ہی بدل گئی۔ یوں روزانہ درس میں شرکت کرنا ان کا معمول بن گیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی رہنے لگی، یوں اپنے پچھلے گناہوں سے توبہ کی اور آیندہ زندگی سنّتوں کے مطابق گزارنے کا ذہن بن گیا۔
تِرا شکر مولا دیا دینی ماحول نہ چھوٹے کبھی بھی خدا دینی ماحول
یہاں سنّتیں سیکھنے کو ملیں گی دِلائے گا خوفِ خدا دینی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* ہر ہفتے امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ مدنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی رات عشاء کی نماز کے بعد مدنی چینل پر اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہو گا، جس میں شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں * شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں رسالہ امیر اہلسنت سے محبت رسول کے بارے میں 14 سوال جواب کا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیئے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ پر رضائے اِلٰہی اور ثواب کیلئے دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجئے! * فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم: کوئی بندہ مومن نہیں ہو سکتا جب