Book Name:Shafaat e Mustafa
ہو سکتا ہے تو مدینے جانے کیلئے کیوں نہیں کر سکتے۔ خیر! جس کا جتنا شوق، جس کے جیسے حالات...!! بہر حال! ہمارے اندر شوقِ مدینہ تو ہونا ہی چاہئے۔ اللہ پاک ہمیں یہ شوق نصیب فرمائے۔
یامصطَفٰے عطا ہو اب اِذن حاضِری کا کرلوں نظارہ آکر میں آپ کی گلی کا
اِک بار تو دِکھا دو رَمَضان میں مدینہ بیشک بنالو آقا مِہمان دو گھڑی کا([1])
پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جس نے اذان سُن کر یہ کہا:
اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ، وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ، اٰتِ مُحَمَّدَنِ الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ، وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودَنِ الَّذِي وَعَدْتَهُ
ترجمہ:اے اللہ پاک !اس دعوۃ ِ تامّہ اور صلوٰۃِ قائمہ کے مالک تو ہمارے سردار حضرت مُحَمَّد (صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم )کو وسیلہ اور فضیلت اور بہت بلنددرَجہ عطا فرما اور اُن کو مقامِ مَحْمُود میں کھڑا کر جس کا تو نے اُن سے وعدہ کیا ہے
اس کے لئے میری شَفاعت حلال ہو گئی۔ ([2])
سُبْحٰنَ اللہ! کتنا آسان طریقہ ہے...!! روزانہ 5مرتبہ اذان ہوتی ہے، ہم سُنتے بھی ہیں، جب بھی اذان ہو، کوشش کرنی چاہئے کہ سب کام کاج چھوڑ کر اذان کی طرف کان لگا دیں، پُوری توجہ کے ساتھ اذان سُنیں، اذان کا جواب دیں، جب اذان ہو چکے تو بعدِ اذان کی دُعا پڑھیں، درودِ پاک پڑھیں اور زہے نصیب ! نماز کی تیاری شروع کر دیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!