Shafaat e Mustafa

Book Name:Shafaat e Mustafa

اِذْهَبُوْا ‌اِلَى ‌غَيْرِيْ * موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کی خدمت میں پہنچیں گے، ارشاد ہو گا: : نَفْسِي نَفْسِي، اِذْهَبُوْا ‌اِلَى ‌غَيْرِيْ * آخر حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کی خدمت میں حاضِری ہو گی، وہاں سے یہی جواب پائیں گے۔([1]) * سب سے آخر میں مَحْبُوبِ خُدا، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پاس حاضِر ہوں گے، آپ فرمائیں گے: اَنَا لَہَا ہاں! ہاں! میں ہی ہوں شَفاعت کے لئے۔ اب رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سَر مبارک سجدے میں رکھیں گے، حکمِ اِلٰہی ہو گا: یا مُحَمَّد! اِرْفَعْ رَاْسَكَ اے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! اپنا سَر مبارک اُٹھائیے!وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ بولئے! آپ کی بات سُنی جائے گی۔ سَلْ تُعْطَهْ مانگئے! آپ کو دیا جائے گا۔ اِشْفَعْ تُشَفَّعْ شَفاعت کیجئے! آپ کی شَفاعت قبول (Accept) کی جائے گی۔ ([2])

اب ساری مخلوق پر آپ کی عزّت، آپ کی عظمت، آپ کا مقام، آپ کا رُتبہ، ربِّ کریم کی بارگاہ میں آپ کی مَحبُوبِیَّت کی شان واضِح ہو جائے گی۔ چنانچہ ساری مخلوق، اپنے پرائے سب آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تعریف میں مَصْرُوف ہو جائیں گے۔ یہ مقامِ محمود ہے۔

اُن کو زیبا ہے عرشِ اعظم پر جلوس

روایات میں ہے: (قیامت والے دن )رَبِّ کریم آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عرشِ اعظم پر بٹھائے گا،([3])اس وقت سب اگلے پچھلے آپ کی فضیلت کو جان لیں گے،([4])ہر زبان آپ کی تعریف میں مصروف ہو جائے گی۔ ([5])


 

 



[1]...مصنف ابن ابی شیبہ،کتاب الفضائل، باب ما اعطی...الخ، جلد:7، صفحہ:415، حدیث:36ملخصاً۔

[2]...بخاری، کتاب التوحید، باب کلام الربّ ...الخ، صفحہ:1809، حدیث:7510۔

[3]... السنۃ لابی  بکر بن الخلال، جلد:1، صفحہ:219، رقم:252۔

[4]...  الوفا باحوال المصطفیٰ ، ابواب بعثہ...الخ، الباب الثامن...الخ، صفحہ:332 ملخصاً۔

[5]...  معجم اوسط، جلد:6، صفحہ:265، حدیث:8725۔