Book Name:Shafaat e Mustafa
مطابق زندگی گزارنے، شفاعتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا حق دار بنانے والے کام کرنے کا جذبہ پانے، نیک نمازی بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ساتھ ہر دم وابستہ رہئے، 12 دینی کاموں میں خوب خوب حصہ لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!دنیا و آخرت کی برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام :درس بھی ہے۔
مَسْجِد میں عِلْمِ دِین سکھانا سُنّتِ مصطفےٰ ہے: * ہمارے نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم مَسْجِدِ نبوی شریف میں عِلْمِ دین سکھایا کرتے اور * صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم سیکھتے تھے([1]) * بڑے بڑے اَوْلیائے کرام اور عُلَمائے اُمّت کا بھی یہی معمول رہا ہے۔
الحمد للہ! دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بھی اس نیک کام کی سَعَادت حاصِل کرنے کے لئے مسجد میں درس دینے کا اہتمام کرتے ہیں۔ * آپ بھی اس میں شِرکت کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! * عِلْمِ دِین سیکھنے کا موقع ملے گا * اتنی دَیْر مسجد میں بیٹھنے کا ثواب ملے گا * نیک صحبت میں بیٹھنا نصیب ہو گا * گھر سے ہی دَرْس میں شرکت کی نِیّت کر کے چلیں گے تو راہِ عِلْمِ دِین میں چلنے کا ثواب ملے بھی گا * اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! مخلوقات حتی کہ دریا کی مچھلیاں بھی دُعا کریں گی۔ آئیے آپ کی ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سناتا ہوں۔ چنانچہ
خوفِ خدا سے رونے کی حلاوت
ایک اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے وابستگی سے پہلے فلمیں ڈرامے دیکھنے کےبے حد شوقین تھے، گناہوں میں اس قدر گِھرے ہوئے تھے کہ ان کو اپنی زندگی کے قیمتی لمحات کے برباد ہونے کا احساس تک نہ تھا۔ ان کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی صورت کچھ یوں بنی کہ ان کے علاقے کی مسجد میں ایک اسلامی بھائی فیضانِ سنّت