Book Name:Shafaat e Mustafa
تک میں اُسے اُس کی اپنی جان سے زیادہ ، میری اولاد اُس کی اپنی اولاد سے زیادہ ،اُن کی جانیں اُس کی اپنی ذات سے زیادہ اور میرے گھر والے اُسے اپنے گھر والوں سے زیادہ مَحْبُوب نہ ہو جائیں ۔([1])دلوں میں اہل بیت اور پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے شہزادے شہزادیوں کی عقیدت اور محبّت پیدا کرنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ نے ایک بڑی ہی پیاری کتاب شائع کی ہے بنام آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے شہزادے اور شہزادیاں اپنے دلوں کو محبّت اہل بیت سے بھرنے کے لئے آج ہی اِس کتاب کو مکتبہُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 100 روپے میں قیمتاً طلب فرمائیں۔ خود بھی پڑھیئے! اور دوسرو ں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے! * شعبہ تقسیم رسائل کی طرف سے ربیع الاوّل میں پیش کیا جارہا ہےبہت ہی پیارا فیضان ِمیلاد پیکیج جس میں 9 بڑے رسالے اور پمفلٹ شامل ہے۔صرف 200 روپے میں مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے قیمتاً طلب فرمائیں! * موٹرسائیکل ، گاڑیوں ،بچوں اور بڑوں کے ہاتھ میں لہرانے کے لئے مختلف سائز کے مدنی پرچم مکتبۃ المدینہ سے قیمتاً طلب فرمائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([2])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا