Piyare Aaqa Ka Wisal e Zahiri

Book Name:Piyare Aaqa Ka Wisal e Zahiri

آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زندگی مبارک کا ایک لمحہ بھی فضول نہیں گزرا، اس کے باوُجُود وِصَالِ ظاہِری کا وقت قریب آیا تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پہلے جو بہت زیادہ  عِبَادت کیا کرتے تھے، اس میں بھی مزید اِضَافہ فرما دیا۔

آہ! ایک ہم ہیں، دِن رات گُنَاہوں میں مَصْرُوف رہتے ہیں، نہ قبر کی فِکْر، نہ حشر کی فِکْر، نہ پُل صراط پر گزرنے کی فِکْر...!! بس ہر وقت دُنیا دُنیا اور دُنیا کمانے میں مَصْرُوف ہیں، ہمیں تو یہ بھی نہیں  معلوم کہ  ہماری موت کب آنی ہے، کیا خبر آج کی رات ہماری آخری رات ہو، کیا خبر کل کا سورج بھی دیکھنا نصیب نہ ہو...!!  سوچئے! غور کیجئے! ہمیں گُنَاہ چھوڑنے، نیکیوں میں اِضَافہ کر دینے کی کتنی ضرورت ہے...!!

نیک عمل نمبر 32 کی ترغیب

الحمد للہ! آج کے اس پُرفتن دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دِلوں میں عشقِ رسول جگانے، نیکی کی دعوت دینے اور اُمّت کو نیک نمازی بنانے کی کوشش میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجئے، مدنی فافلوں میں سفر اور نیک اعمال پر عمل کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔  اے عاشقانِ رسول! جو عاشقِ رسول ہوتا ہے وہ اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے والا ہوتا ہے وہ عاشق ہی کیا جو عاشقِ رسول ہونے  کا دعوی کرے اور سنتوں پر عمل نہ کرے ؟ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہنے ہمیں نیک نمازی اور سنتوں کا عامل بننے کے لئے  ”72نیک اعمال“ عطا کئے ہیں ان ”72 نیک اعمال“ میں سے