Book Name:Piyare Aaqa Ka Wisal e Zahiri
تھی، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو پِھر پہلے جیسی دُنیوی، حسّی زندگی عطا کر دی گئی۔([1])
تُو زندہ ہے وَاللہ! تُو زندہ ہے واللہ!
سننِ ابو داؤد شریف کی حدیث ہے،صحابۂ کِرَام علیہمُ الرّضوان نے عَرْض کی: یَارَسُوْلَ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! آپ کے وِصالِ ظاہِری کے بعد دُرودِ پاک آپ تک کیسے پہنچے گا؟ فرمایا:اِنَّ اللہَ حَرَّمَ عَلَی الْاَرْضِ اَنْ تَأْکُلَ اَجْسَادَ الْاَنْبِیَآءِ اللہ پاک نے انبیا علیہم السَّلام کے جسم کھانا زمین پر حرام کر دیا ہے۔([2]) ایک اور حدیثِ پاک جو بہت مشہور ہےاور اس کو بےشُمار محدثین نے رِوایَت کیا ہے کہ اللہ کے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اَلْاَنْبِیَآءُ اَحْیَاءٌ فِیْ قُبُوْرِہِمْ یُصَلُّوْنَ یعنی انبیائے کِرَام علیہم السَّلام اپنے مزارات میں زندہ ہیں، نماز پڑھتے ہیں۔([3])
بہر حال! یہ قرآن و حدیث سے ثابِت شُدہ سچّا عقیدہ ہے کہ ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بلکہ سب انبیائے کرام علیہم السَّلَام اپنے اپنے مزارات میں زِندہ ہیں، انہیں رِزْق بھی دیا جاتا ہے، چاہیں تو زمین میں سَفَر بھی فرماتے ہیں، جہاں چاہیں تشریف لے جاتے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں دُرُست اسلامی عقائد سیکھنے، ان پر ثابِت قدم رہنے اور شیطانی وسوسوں سے بچنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔