Piyare Aaqa Ka Wisal e Zahiri

Book Name:Piyare Aaqa Ka Wisal e Zahiri

کے پاس پہنچتا ہے بلکہ بعض مؤمنوں کی رُوح نکلنے کے وقت حُضُورِ انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم انہیں لینے تشریف لاتے ہیں۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! دیکھئے! یہ کیسی عظیم محبّت ہے، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو اختیار دیا گیا، اے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! چاہیں تو ہمیشہ دُنیا ہی میں تشریف رکھیں، پِھر جنّت  میں تشریف لے آئیے اور چاہیں تو ابھی رَبِّ کریم کی مُلاقات کےلئے تشریف لائیں، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے دُنیا میں رہنا قبول نہ فرمایا، یہاں سے جانا اختیار فرمایا۔ کیوں؟ اس لئے تاکہ جب میرے اُمّتی اس دُنیا سے رخصت ہوا کریں گے، جان کُنی کے وہ صدمے، رُوح نکلنے کی وہ سختیاں، اتنی سخت تکلیفوں سے گزر کر جب آئیں تو میں ان کی نجات و بخشش کا سامان پہلے سے تیار رکھوں تاکہ میرے اُمّتیوں کو کوئی آزمائش نہ ہو۔ 

اللہ پاک ہمیں ان محبتوں کی لاج رکھنے کی توفیق عطا فرمائے، ایسے کریم آقا، ایسے رحیم آقا، ایسے شفیق آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ محبّت کرنے، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچانے اور آپ کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

پیارے آقا کا عِلْمِ غیب

اے عاشقانِ رسول! اللہ پاک نے ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عِلْمِ غیب عطا فرمایا ہے، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مَا کَانَ وَ مَایَکُوْنُ (یعنی جو ہو چکا ہے اور


 

 



[1]...مرآۃ المناجیح،جلد:8،صفحہ:286ملتقطًا۔