Book Name:Piyare Aaqa Ka Wisal e Zahiri
ایک نیک عمل نمبر 32 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے ظہر کی سنّتِ قَبْلِیَہ فرض سے پہلے ادا کیں؟ بہت سے لوگ سنتوں کے معاملے میں سستی کرجاتے ہیں لہذا اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے ہم سنتوں پر عمل کرنے والے بن جائیں گے اللہ پاک ہمیں سنتوں کا عامل بنائے۔ آمین۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شَیْخِ طریقت،امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے”101 مَدَنی پھول“سے سلام کرنے کی سُنّتیں اور آداب سُنتے ہیں: * مسلمان سے ملاقات کرتے وقت اُسے سلام کرنا سُنّت ہے۔*مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت جلد3 صَفْحَہ459پر لکھے ہوئے جُزیئے کا خلاصہ ہے:سلام کرتے وَقت دل میں یہ نِیَّت ہو کہ جس کو سلام کرنے لگا ہوں اُس کا مال اور عزّت و آبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہے اور میں اُن میں سے کسی چیز میں دَخل اندازی کرنا حرام جانتا ہوں۔(بہار شریعت ،۳/۴۵۹،حصہ ۱۶ ملخصا)*دن میں کتنی ہی بار ملاقات ہو، ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں بار بار آنا جانا ہو وہاں موجود مسلمانوں کو سلام کرنا کارِ ثواب ہے۔*سلام میں پہل کرنا سنّت ہے۔*سلام میں پہل کرنے والا اللہ کریم کامُقَرَّب ہے۔*سلام میں پہل کرنے والا تکبُّر سے بھی بَری ہے،جیسا ہماری شفاعت فرمانے والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ باصفا ہے:پہلے سلام کہنے والا تکبُّر سے بَری ہے۔(شعب الایمان، ۶/۴۳۳، حدیث:۸۷۸۶)
( اعلان )