Book Name:Piyare Aaqa Ka Wisal e Zahiri
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،03اکتوبر 2024ء
(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ
سلام کرنے کی بقیہ سنتیں اور آداب
*سلام(میں پہل) کرنے والے پر 90 رَحمتیں اور جواب دینے والے پر 10 رَحمتیں نازِل ہوتی ہیں۔ (کیمیائے سعادت،۱/۳۹۴)*اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ کہنے سے 10نیکیاں ملتی ہیں۔ ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللہ بھی کہیں گے تو 20 نیکیاں ہو جائیں گی اور وَبَرَکاتُہ، شامل کریں گے تو 30 نیکیاں ہو جائیں گی۔*بعض لوگ سلام کے ساتھ جنَّتُ المقام اور دوزخُ الحرام کے الفاظ بڑھا دیتے ہیں یہ غلط طریقہ ہے بلکہ مَن چلے تو مَعَاذَ اللہ یہاں تک بَک جاتے ہیں:آپ کے بچّے ہمارے غلام۔* سلام کا جواب فوراً اور اتنی آواز سے دینا واجِب ہے کہ سلام کرنے والا سُن لے۔*سَلام اورجَوابِسلام کا دُرُست تَلَفُّظ یادفَرما لیجئے۔ پَہلے میں کہتاہوں آپ سُن کر دوہرایئے:اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْاَب پَہلےمیں جَواب سُناتاہوں پھرآپ اِس کو دوہرایئے: وَعَلَیکُمُ السَّلام
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*سُرمہ ڈالتے وقت کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”سُرمہ ڈالتے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
اَللّٰہُمَّ مَتِّعْنِی بِالسَّمْعِ وَالْبَصَر ۔