Piyare Aaqa Ka Wisal e Zahiri

Book Name:Piyare Aaqa Ka Wisal e Zahiri

نے فرمایا: اے ملک الموت! کیا تم واقعی ایسے ہی کرو گے؟ عرض کیا: جی ہاں! یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے۔ اس پر حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلام نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! اللہ پاک آپ کا مشتاق ہے۔ چنانچہ آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حضرت ملک الموت عَلَیْہِ السَّلام کو رُوحِ پاک قبض کرنے کی اجازت دے دی۔ ([1])

وِصَالِ مصطفےٰ پر صحابہ کرام کی کیفیات

پیارے اسلامی بھائیو! سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا دُنیا سے پردہ فرمانا صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  کے لئے کسی قیامت سے کم نہیں تھا، شمعِ نبوت کے وہ پروانے جو چند دِنوں تک چہرۂ پُرنُور کا دیدار نہ کرتے تو ان کے دِل بےقرار ہو جاتے تھے، ظاہِر ہے ان عاشقانِ رسول پر جانِ عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سےجُدائی غم کا کتنا بڑا پہاڑ بن کر گِری ہو گی۔ بِلا مُبالغہ جلیل القدر صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  اس صدمے کی تاب نہ لاتے ہوئے ہوش و حواس کھو بیٹھے، ان کی عقلیں گم ہو گئیں، آوازیں بند ہو گئیں، ان کے لئے یہ سوچنا بھی مشکل ہو گیا کہ اب کیا کہیں اور کیا کریں؟ * حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ پر ایسا سکتہ طاری تھا کہ اِدھر اُدھر بھاگے بھاگے پِھرتے تھے مگر کسی سے  کچھ کہتے تھے، نہ کسی کی کچھ سنتے تھے۔([2])* حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ رنج و غم میں نڈھال ہو کر اس طرح بیٹھ گئے کہ ان میں اُٹھنے، بیٹھنے اور چلنے پھرنے کی بھی سکت نہ رہی * حضرت عبد اللہ بن اُنیس رَضِیَ اللہُ عنہ


 

 



[1]...شَرْحُ الزُرْقَانِی،المقصد العاشر،الفصل الاول فی اتمامہ...الخ،جلد:12 ،صفحہ:127 ملتقطًا۔

[2]... شَرْحُ الزُرْقَانِی ،المقصد العاشر،الفصل الاول فی اتمامہ...الخ،جلد:12 ،صفحہ:143۔