Piyare Aaqa Ka Wisal e Zahiri

Book Name:Piyare Aaqa Ka Wisal e Zahiri

باپ قربان ہو جائیں...!!

راوِی کہتے ہیں: ہمیں تعجب ہوا ، لوگ کہنے لگے: ان بزرگ(یعنی ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ) کو دیکھو! رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تو کسی بندے کے متعلق بتا رہے ہیں۔ یہ آخر کیوں رَو دئیے! لیکن بعد میں پتا چلا کہ وہ بندہ جسے اختیار دیا گیا تھا وہ خُود حُضُورِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تھے، اس سے صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  پر یہ واضِح ہو گیا کہ حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ سب سے زیادہ جاننے والے ہیں۔ ([1])

الحاج مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس حدیث شریف کی شرح میں فرماتے ہیں: یہ واقعہ وِصالِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے 5 دِن پہلے ہوا، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پِیر کے دِن پردہ فرمایا، اس سے پہلے جمعرات(Thursd*y) کو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے یہ خطبہ دیا۔ اس سے معلوم ہوا؛ حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ تمام صحابۂ کرام اور اَہْلِ بیتِ پاک رضی اللہُ عنہم  سے بڑے عالِم، بہت ذہین(Intelligent) اورسب سے زیادہ مزاج شناسِ رسول تھے۔ اسی لئے حُضُورِ انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنے مصلے پر آپ کو کھڑا کیا کیونکہ امام وہی بنایا جاتا ہے جو سب سے بڑا عالِم ہو اور حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ سارے صحابہ میں سب سے بڑے عالِم تھے۔

اُمَّت سے نِرالی محبّت کا ایک پہلو

پیارے اسلامی بھائیو! سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے خطبے میں  صاف صاف فرما دیا کہ مجھے دُنیا میں رہنے یا اللہ پاک کے ہاں جانے کا اختیار دیا گیا تو


 

 



[1]...بخاری،کتاب مناقب الانصار،بابباب ہجرۃ النبی و اصحابہ ...الخ،صفحہ:980،حدیث:3904ملتقطًا۔