Book Name:Piyare Aaqa Ka Wisal e Zahiri
بیشک اللہ پاک نے ایک فِرِشتہ میری قَبْرپر مُقرَّر فرمایا ہے، جسے تمام مَخلُوق کی آوازیں سُننے کی طاقَت عطا فرمائی ہے، پس قِیامت تک جوکوئی مجھ پر دُرُودِپاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اُس کااور اُس کے باپ کا نام پیش کرتاہے،(اورکہتاہے:) فُلاں بن فُلاں نے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِ پاک پڑھا ہے۔(مجمع الزوائدکتاب الادعیۃ، باب فی الصلاۃ علی النبی… الخ، ۱۰/۲۵۱، حدیث:۹۱ ۱۷۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! درودِ پاک اَنمول(Priceless) نعمت ہے،اس کی برکت سے مشکلیں حل ہوتی ہیں، تنگ دستی خوشحالی میں بدلتی ہے، گُنَاہ دُھلتے ہیں،رحمتیں چھماچھم برستی ہیں اور ایک اَہَم ترین فائدہ (Benefit)یہ ہےکہ درودِ پاک پڑھنے والے کا درود سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی بارگاہِ عالی شان میں پہنچتا ہے، مالِک و مختار نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی نَظْرِ عنایت بھی نصیب ہوتی ہے اور آقا کریم، رَؤف و رحیم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم چاہیں تو اپنے غلاموں کو دیدار کا جام بھی عطا فرما دیتے ہیں۔
اللہ پاک ہمیں کثرت سے درودِ پاک پڑھنے کی توفیق عنایت فرمائے اور کاش! کاش! صد کروڑ کاش! کہ درودِ پاک کی برکت سے ہمیں محبوبِ خُدا، سردارِ اَنْبیا صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی نظرِ کرم نصیب ہو جائے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!دو جہاں میں بیڑا پار ہو جائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے