Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

Book Name:Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

پالیتا ہے*عِلْم عَمَل کا امام ہے*عمَل عِلْم کے تابع ہے*خوش نصیبوں کے دِل میں عِلْم ڈال دیا جاتا ہے*جبکہ بدبختوں کو عِلْم سے محروم کر دیا جاتاہے۔([1])

اللہ پاک ہمیں توفیق بخشے، ہم عِلْمِ دِین سیکھیں اور اس پر عمل کرنے والے بن جائیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

قادری ہونے کی برکتیں

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو اللہ پاک نے بہت اُونچا مقام عطا فرمایا ہے، آپ سے نسبت  ہو جانا بھی بہت ہی برکت اور سعادت کی بات ہے۔   حضرت شیخ ابو عبداللہ محمد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  اپنے مریدوں  کے لئے اس بات کے ضَامِن ہیں کہ اُن میں سے کوئی شخص بغیرتوبہ کے نہ مرے گااور ان کو یہ فضیلت دی گئی ہے کہ اُن کے مرید اور سات پشت تک ان کے مریدوں کے مریدجنّت میں داخل ہوں گے۔([2])

    شیخ ابو سَعود عبداللہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں: ہمارے شیخ مُحْیُ الدِّیْن عبدالقادر جیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  اپنے مریدوں کے لئے قیامت تک اس بات کے ضَامِن ہیں کہ ان میں سے کوئی بھی توبہ کئے بغیر نہیں مرے گا۔([3])

مرید بن جائیے!

پیارے اسلامی بھائیو! اگر آپ ابھی تک کسی جامع شرائط پِیر سے بیعت نہیں ہیں تو


 

 



[1]...الترغیب والترہیب ، کتاب العلم ، صفحہ : 42-43 ، حدیث : 8 ملتقطاً۔

[2]...بَہْجَۃُ الْاَسْرَار،ذکر فضل اصحابہ...الخ،  صفحہ:191۔

[3]...بَہْجَۃُ الْاَسْرَار، ذکر فضل اصحابہ...الخ،  صفحہ:191۔