Kitabullah Ki Ahmiyat

Book Name:Kitabullah Ki Ahmiyat

سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے قرآنِ مجید پر عمل کا انداز! ادھر قرآن کی تلاوت ہوئی، ادھر اس پر عمل کر لیا گیا۔ ہم کیا کرتے ہیں؟ اللہ کی پناہ! اللہ کی پناہ...! اب ہمارے معاشرے میں ایسے نادان بھی ہیں جو اسلام کی باتیں سُن کر، اسے دَقْیَانُوْسِی (یعنی پُرانی باتیں) کہتے اور مَعَاذَ اللہ! نام نہاد جِدَّت پسند بنتے ہیں، اللہ پاک ہم سب کو ایسی نادانی سے اور ایسے نادانوں سے ہمیشہ محفوظ رکھے۔

اَزْ یَکْ آئین مُسَلْمَان زِنْدَہ اَسْت                                              پَیْکَرِ مِلَّت زِ قُرآن زِنْدَہ اَسْت

ترجمہ: اِسْلام اور مسلمان صِرْف ایک ہی قانون سے زِندہ رہتے ہیں اور اس قانون کا نام قرآن ہے۔

عُلَما سے پوچھنا ضروری ہے

اے عاشقانِ رسول ! ہمیں قرآنِ کریم پر عَمَل کرنا ہی چاہئے، اسی میں ہماری بھلائی ہے، اسی میں ترقی ہے، اسی میں کامیابی ہے لیکن ایک بات یاد رہے! کہ قرآنِ کریم پر عَمَل تو کرنا ہی کرنا ہے مگر اپنی عقل سے نہیں بلکہ عاشقانِ رسول علمائے کرام سے پُوچھ کر کرنا ہے، اپنی عقل کے گھوڑے دوڑائیں گے تو کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطان کی چالوں میں پھنس جائیں اور قرآنِ کریم پر عَمَل کرنے کی بجائے شیطان کے پیچھے پیچھے جہنّم کی طرف چل پڑیں، اس لئے عاشقانِ رسول عُلَما جن کو اللہ پاک نے قرآنِ کریم کا عِلْم عطا فرمایا ہے، قرآنِ کریم کی سمجھ جنہیں عطا کی گئی ہے، ان سے پوچھ کر ہی قرآنِ کریم پر عَمَل کرنا ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

صراط الجنان، قرآن مع تفسیر ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول ! اَلْحَمْدُ للہ! دعوتِ اسلامی ہمیں عِلْمِ دین سیکھنے اور نیکی کی دعوت