Kitabullah Ki Ahmiyat

Book Name:Kitabullah Ki Ahmiyat

سمجھ لیجئے! امام کی پَیْروِی واجِب ہے۔([1]) سجدۂ سہو کے مُعَاملے میں بھی واجِب ہے، اگرچہ ہم سے کوئی بُھول نہیں ہوئی، امام صاحِب سے ہوئی ہے، ان پر سجدۂ سہو لازِم آیا تو سب مقتدیوں پر سجدۂِ سہو واجِب ہو گیا۔ اب جو مقتدی بعد میں شامِل ہوئے، انہوں نے 2کام کرنے ہیں: (1):جب امام صاحِب ایک طرف سلام پھیریں تو انہوں نے سلام نہیں پھیرنا   (2):امام صاحِب کے ساتھ سجدۂ سہو کرنا ہے۔

امام صاحب نے سلام پھیر دیا اور مَسْبُوْق (یعنی جس کی رکعتیں رہتی تھیں وہ)اپنی (باقی رکعتیں) پوری کرنے کھڑا ہوا اَب امام نے سجدۂ سہو کیا تو جب تک اُس نے اِس رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو لَوٹ آئے اور امام کے ساتھ سجدہ کرے، جب امام صاحب سلام پھیر لیں، تو اَب اپنی پڑھے، اگر نہ لوٹا اور اپنی پڑھ لی تو آخر میں سجدۂ سہو کرنا ہوگا۔([2])اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)

یَااَللہُ

جو کوئی ہر نماز کے بعد اللہ پاک کا پیارا نام یَا اَللہُ 100بار پڑھے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اُس کا باطن کشادہ ہو گا۔([3])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔



[1]...ردالمحتار علی الدرالمختار، كتاب الصلاة، باب صفۃ الصلاۃ، مطلب اطالۃ الرکوع للجائی، جلد:2، صفحہ:244۔

[2]...بہار شریعت، جلد:1، حصہ:4، صفحہ:716 ملتقطًا۔

[3]...مدنی پنج سورہ، صفحہ:246۔