Book Name:Kitabullah Ki Ahmiyat
عام کرنے کے مختلف مواقع فراہم کرتی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Sirat ul Jinan Quran & Tafsir (صراط الجنان، قرآن مع تفسیر)۔ اس ایپلی کیشن میں *مکمل قرآن کریم *اعلیٰ حضرت، امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ترجمۂ کنز الایمان *دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق نہایت آسان ترجمہ، ترجمۂ کنز العرفان اور*آسان انداز میں لکھی گئی، اُرْدُو کی سب سےجدید (Latest) تفسیر تفسیر صراط الجنان شامل ہے *اس ایپلی کیشن کی مدد سے قرآنِ کریم، ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھنے کے ساتھ ساتھ بآسانی قرآنی آیات کو، ترجمہ اور تفسیر کو وٹس ایپ(WhatsApp)، فیس بُک (Facebook) اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دوستوں کو شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے، عِلْمِ دین سیکھئے اور دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کمائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: سجدۂ سہو میں بھی امام کی پیروی واجِب ہے۔
وضاحت:بعض دفعہ امام صاحِب نماز میں سجدۂ سہو کرتے ہیں، ایسے موقع پر وہ مقتدی جن کی کچھ رکعتیں رہ گئی ہوتی ہیں، مثلاً دوسری یا تیسری رکعت میں شامِل ہوئے ہوتے ہیں، وہ بعض دفعہ پریشان ہو رہے ہوتے ہیں کہ اب ہم نے کیا کرنا ہے؟ مسئلہ