Book Name:Kitabullah Ki Ahmiyat
قرآنِ کریم کی اَصْل بَرَکت اس پر عَمَل کرنے میں ہے۔ ہم ذرا غورکریں! ایک شخص صبح صبح دُکان کھولتا ہے، وہاں بَرَکت کے لئے قرآنِ کریم کی تِلاوت کرتا ہے مگر *اُس کا کاروبار سُودی ہے* جب وہ سامان فروخت کرتا ہے تو جُھوٹ بولتا ہے* جھوٹی قسم کھاتا ہے، اب بتائیے! قرآنِ مجید تو فرماتا ہے کہ *جھوٹوں پر اللہ پاک کی لعنت ہے* قرآنِ مجید تو سُود خور کے ساتھ اِعْلانِ جنگ فرماتا ہے، اب ایسے شخص کو قرآنِ مجید سے بَرَکت کیسے ملے گی...؟ اس لئے اے عاشقانِ رسول ! قرآنِ مجید کتابِ بَرَکت بھی ہے، اسے بَرَکت کے لئے بھی ضرور پڑھئے، اس کے ساتھ ساتھ قرآنِ مجید کتابِ عَمَل بھی ہے، لہٰذا ہم پر لازِم ہے کہ ہم قرآنِ کریم کو سمجھیں اور اس پر عَمَل بھی کریں۔
قرآنِ کریم کی ایک آیت پر عَمَل کی برکت
حضرت فضیل بِنْ عیاض رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بہت بڑے وَلِیُ اللہ ہیں، توبہ سے پہلے آپ بہت بڑے ڈاکو تھےاور واقعی خوفناک ڈاکو تھے، لوگ آپ کے نام سے ڈرتے تھے، آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے قرآنِ مجید کی صِرْف ایک آیت پر عمل کیا، ایک روز آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ایک قافلے کی طرف بڑھے، قافلے میں ایک شخص قرآنِ کریم کی تِلاوت کر رہا تھا، اُس نے پارہ27 ، سورۂ حدید کی آیت:16 پڑھی:
اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ (پارہ27،الحدید:16)
مَعْرِفَۃُ الْقُرْآن: کیا وقت نہیں آیا اُن لوگوں کے لئے جو ایمان لائےکہ جھک جائیں اُن کے دل اللہ کی یاد کے لیے۔
یہ آیت سنتے ہی حضرت فضیل رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ایسا حال ہوا، جیسے کسی نے آپ کے دِل