Kitabullah Ki Ahmiyat

Book Name:Kitabullah Ki Ahmiyat

صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور یاد کرو جب ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی اور حق و باطل میں فرق کرنا تاکہ تم ہدایت پا جاؤ۔

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ:1، سورۂ بقرہ کی آیت:53 سُننے کی سعادت حاصِل کی، آج اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس آیتِ کریمہ کی مختصر وضاحت اور اِس سے ملنے والے سبق سُننے کی سعادت حاصِل کریں گے، اللہ پاک سے دُعا ہے کہ رَبِّ کائنات ہمیں قرآنِ کریم سمجھنے، اس پرعَمَل کرنے اور اُس ذریعے سے زندگی سنوارنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

آیتِ کریمہ کی مختصر وضاحت

اللہ پاک نے فرمایا:

وَ اِذْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ (پارہ:1، البقرۃ:53)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور یاد کرو جب ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی۔

یعنی اے بنی اسرائیل! *ہم نے تمہیں فرعون کی غُلامی سے نجات دی، یہ بھی ایک انعام تھا *تمہارے لئے دریا میں رستے بنائے، یہ بھی ایک انعام تھا *تم نے بچھڑے کی پُوجا کی، یہ بڑا ظلم تھا مگر تمہیں توبہ کی توفیق بخشی گئی، تم پر عذاب نہ اُتارا گیا، یہ بھی ایک انعام تھا *پِھر ایک مزید انعام تم پر کیا گیا کہ ہم نے موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو ایک کِتَاب عطا فرمائی، وہ کِتَاب کیسی تھی؟

وَ الْفُرْقَانَ (پارہ:1، البقرۃ:53)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور حق و باطِل میں فرق کرنا