Book Name:Toba Tumhare Liye Behtar Hai
ہیں، دور ہو جاؤ، اگر ہمارے قدموں کی دُھول ان پر پڑ گئی تو ہم گنہگار ہوں گے۔
حضرت حبیب عجمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے بچوں کی یہ بات سُنی تو تڑپ گئے اور اللہ کریم کی بارگاہ میں عرض کیا: واہ مالِک!تیری قُدْرت بھی عجیب ہے، آج ہی میں نے توبہ کی اور آج ہی تُو نے میری نیک نامی کا اِعْلان بھی کروا دیا۔
اس کے بعد حضرت حبیب عجمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے سب کے حُقُوق ادا کئے،جن سے سُودی لَیْن دَین تھا، سب ختم کیا اور اللہ پاک کی عِبَادت میں مَصْرُوف ہو گئے۔([1])
مَحبت میں اپنی گُما یاالٰہی! نہ پاؤں میں اپنا پتا یاالٰہی!
عبادت میں گزرے مِری زِندگانی کرم ہو کرم یَاخدا! یاالٰہی!([2])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پتا چلا؛ عزّت دوبارہ مل جاتی ہے،شرط یہ ہے کہ آدمی رستہ دُرُست اختیار کرے۔ اَوْلیائے کرام کی سیرت پڑھ کر دیکھئے! ہزاروں اَوْلیائے کرام ہیں جو توبہ سے پہلے گناہوں میں مَشْغُول تھے، معاشرے میں انہیں بُری نظروں سے دیکھا جاتا تھا، لوگ اُن سے نفرت کِیا کرتے تھے مگر جیسے ہی انہوں نے تَوبَہ کی، نیک رستے کے مُسَافِر بنے، عِبَادت و ریاضت میں مَصْرُوف ہوئے تو وہی لوگ جو پہلے نفرت کرتے تھے، ان کی استعمالی چیزوں تک سے برکت لینے لگے۔ خیر! ہمیں چاہئے کہ ہم تَوبَہ کی طرف بڑھیں۔ روزانہ بِلا ناغہ تَوبَہ کیا کریں۔
شیخ طریقت، امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے آج کے دَور میں صحیح اسلامی زندگی گزارنے کا جو نسخہ ہمیں دیا ہے، یعنی رسالہ نیک اَعْمال...!! *اسلامی بھائیوں کے لئے 72