Book Name:Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar
کہہ کر آپ کی مبارک آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ پِھر فرمایا: میری اُمّت کے لوگ 10 قسموں پر اُٹھائے جائیں گے، اللہ پاک انہیں مسلمانوں کی جماعت سے علیحدہ فرما دے گا اور ان کی صُورتیں بدل دی جائیں گے۔ ان میں سے (1):بعض بندر کی شکل میں اُٹھیں گے (2):کچھ وہ ہوں گے جنہیں خنزیر کی شکل میں اُٹھایا جائے گا (3):کچھ اُلٹے اُٹھائے جائیں گے، ان کی ٹانگیں اُوپَر اور چہرے نیچے ہوں گے، یہ چہروں کے بَل چلیں گے (4):بعض اندھے اُٹھائے جائیں گے، یہ تذَبْذُب کا شکار یعنی پریشان ہوں گے (5):بعض گونگے اور بہرے اُٹھائے جائیں گے، انہیں کچھ سمجھ نہیں آئے گی (6):بعض اپنی زبان کو چبا رہے ہوں گے اور ان کی زبانیں ان کے سینے تک لٹک رہی ہوں گی، رَالیں ان کے مُنہ سے بہہ رہی ہوں گی، لوگ ان سے گِھن کھا رہے ہوں گے (7):بعض ایسے اُٹھیں گے کہ ان کے ہاتھ پاؤں کٹے ہوئے ہوں گے (8):بعض آگ کے تنے کے ساتھ لٹکے ہوئے ہوں گے (9):بعض ایسے اُٹھیں گے کہ ان کی بدبُو مُردار سے بھی زیادہ بُری ہو گی (10):بعض ایسے اُٹھیں گے کہ انہیں تارکول(ایک سیاہ سیال اور لیس دار مادہ سڑکوں کی تعمیر میں سڑکوں پر بچھایا جاتا اور چھتوں پر بھی ڈالا جاتا ہے تاکہ چھت پانی سے محفوظ ہو جائے) کی چادریں پہنائی ہوئی ہوں گی جو ان کے جلد کے ساتھ چپک جائیں گے۔
(یہ کون لوگ ہوں گے، اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے غیب جاننے والے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا):(1):جو بندر کی شکل میں اُٹھیں گے یہ چغل خور ہیں (2):جو خنزیر کی شکل میں اُٹھیں گے یہ رشوت کھانے والے، حرام مال کمانے والے اور ظلماً ٹیکس وُصُول کرنے والے ہوں گے (3):جو اُلٹے اُٹھیں گے کہ ان کے سر نیچے اور پاؤں اُوپر ہوں گے، یہ سُود کھانے والے ہیں (4):جنہیں اندھا اُٹھایا جائے گا، یہ بے انصافی سے فیصلے کرنے