Zid Aur Hat Dharmi

Book Name:Zid Aur Hat Dharmi

ایسے،   یہ خُود بھی بہت بُرے ہیں اور اِن کے والِد بھی بہت بُرے تھے۔([1])

اللہ! اللہ! یہ ہے بنی اسرائیل کی ضِدْ،  ہٹ دھرمی،  عِنَاد،  حق سے دُشمنی اور اَنَا پرستی۔ اب بتائیے! جب بندے کی حالت ایسی ہوتو بَھلا اس پر حق بات اَثَرکیسے کر سکتی ہے...؟  

اس سے پتا چلا کہ عِنَادِ حق (یعنی حق سے دُشمنی) اور اَنَا پرستی انتہائی بُری باطنی بیماریاں ہیں،  یہ جِس بندے کے دِل میں ہوں،  اُسے گمراہ کر دیتی ہیں،  ایسا ضِدی اور ہَٹ دھرم بنا دیتی ہیں کہ بندہ کھلی آنکھوں سے معجزات دیکھ کر بھی گمراہ کا گمراہ ہی رہ جاتا ہے۔  اس لئے ہمیں چاہئے کہ اَنَا پرستی اور عِنَادِ حق سے خُود کو پاک صاف رکھیں۔  

عِنَادِ حق کسے کہتے ہیں...؟

کسی دینی بات کو دُرُست مان لینے کے باوُجُود ہٹ دھرمی اور ضِدّ کی بنا پر اس کی مخالَفَت کرنا عِنَادِ حق(حق سے دُشمنی) کہلاتا ہے۔([2])  اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

اَلْقِیَا فِیْ جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِیْدٍۙ(۲۴) (پارہ:26، ق:24)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: (حکم ہو گا) تم دونوں ہر بڑے ناشکرے ، ہٹ دھرم کو جہنم میں ڈال دو۔

یعنی روزِ قیامت جب میدانِ محشر میں پہنچیں گے تو فرشتوں کو حکم ہو گا: یہ جو ناشکرے ہٹ دھرم کافِر ہیں،  اُن سب کو جہنّم میں ڈال دو...!!  

دو آنکھوں والی جہنمی گردن

حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم،   رؤف رحیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم


 

 



[1]...بخاری، کتاب التفسیر، باب قولہ من کان عدو لجبریل، صفحہ:1111، حدیث:4480 خلاصۃً۔

[2]...حدیقۃ الندیۃ، الخلق الثانی والخمسون...الخ، جلد:2، صفحہ:162۔