Zid Aur Hat Dharmi

Book Name:Zid Aur Hat Dharmi

اُسے قبول کیجئے! نرمی سے کہئے! جی بہتر! میں پڑھ لیتا ہوں۔  یا کہئے! چلئے! میں آپ کے ساتھ ہی آتا ہوں *کسی نے نیکی کی دعوت دی: بھائی درود شریف پڑھا کرو! اگرچہ آپ درود شریف پڑھتے ہیں، پِھر بھی نیکی کی دَعْوت قبول کرتے ہوئے فورًا ایک بار درود شریف پڑھ لیجئے! *کسی نے راہِ خُدا میں صدقہ دینے کی ترغیب دِلائی،  اگرچہ آپ نے پہلے بھی صدقہ دیتے رہتے ہیں،  اُس کے ترغیب دِلانے پر ہو سکے تو چاہے ایک روپیہ ہی ہو،  فورًا صدقہ کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! نیکی کی دعوت قبول کرنے کا ثواب ملے گا۔  

سایۂ عرش کی طرف جلدی بڑھنے والا

مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان، حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ طاہِرہ رَضِیَ اللہُ عنہا سے روایت ہے:   ایک دِن پیارے آقا،  مکی مَدَنی مُصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ قیامت کے دِن عرشِ اِلٰہی کے سائے کی طرف جلدی بڑھنے والا کون ہو گا؟ صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان  نے عرض کیا: اللہ و رسول خُوب جانتے ہیں۔  فرمایا: وہ لوگ کہ جب حق دئیے جائیں تو اُسے قبول کر لیں۔([1])

مِرآۃ المناجیح میں ہے:  اس کا ایک معنیٰ یہ ہے کہ وہ لوگ کہ جب کوئی اُنہیں حق بات سُنائے تو اُسے قبول کر لیں اور سُنانے والے کا احسان مانیں،  اُسے قبول کرنے میں شرم محسوس نہ کریں،  وہ لوگ عرشِ اِلٰہی کے سائے میں جلدی پہنچ جائیں گے۔([2])

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔  کاش! ہم نیکی کی دعوت قبول کرنے والے


 

 



[1]...الزهد لامام احمد بن حنبل، زہد عبید بن عمیر رَضِیَ اللہُ عنہ، صفحہ:449، حدیث:2376۔

[2]...مرآۃ المناجیح، جلد:5، صفحہ:365۔