Zid Aur Hat Dharmi

Book Name:Zid Aur Hat Dharmi

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: بلاعذر گرم ٹوپی ماتھے پر رکھ کر نماز پڑھنا  مکروہ ِتنزیہی ہے۔

وضاحت: ہمارے ہاں ملکِ پاکستان میں سردی کا موسم ہے، عمومًا سردیوں میں گرم ٹوپی پہنی جاتی ہے۔ مسئلہ ذِہن میں بٹھا لیجئے! گرم ٹوپی یُوں پہننا کہ ماتھا ڈھکا ہو، بلاضرورت اسی حالت میں نماز پڑھنا مکروہِ تَنْزِیْہی(یعنی شرعًا ناپسندیدہ)ہے۔ ہاں! اگر ٹوپی اتنی موٹی ہو کہ پیشانی خُوب نہ جمے،  زمین کی سختی محسوس نہ ہو، اس صُورت میں نماز ہی نہیں ہو گی۔ لہٰذا بہتر یہ ہے کہ ایسی ٹوپی وغیرہ ماتھے سے ہٹا کر پِھر نماز پڑھی جائے۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور اُن پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

گناہ سے بچنے کا نسخہ(وظیفہ)

سُورَۃُ الْاِخْلَاص

جو شخص صبح کے وقت 11بار سُورۂ اِخْلَاص پڑھے گا،اگر شیطان اپنے لشکر کے ساتھ مل کر بھی اُس شخص سے گناہ کروانے   کی کوشش کرے گا تو بھی نہ کروا سکے گا ،  جب تک یہ شخص خود گناہ نہ کرے۔([2]) اللہ پاک ہمیں عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔ 



[1]...فتاوٰی اہلسنت (غیر مطبوعہ)، فتوٰی نمبر:Wat:1357۔

[2]...وظیفۃ الکریمہ، صفحہ:9 و10۔