Book Name:Ye Duniya Chor Jana Hai
ہٰذَا مَکَانٌ یُسَاوِی فِیْہِ الْاَعَزُّ الْاَذَلَّا
ترجمہ: *(اے گزرنے والے !)ذرا ٹھہر جا!اور عبرت حاصل کر، عنقریب تجھے بھی اس مکان میں اُترنا ہے*یہ ایسا مکان ہے جس میں عزت وذلت والے سب برابر ہیں۔
ایک تختی پہ یہ اشعار لکھے دیکھے:
اَیُّہَا الْمَاشِیْ بَیْنَ ھٰذِی الْقُبُوْرِ غَافِلًا عَنْ مُعَقَّبَاتِ الْاُمُوْرِ
اُدْنُ مِنِّیْ أُنْبِیْکَ عَنِّیْ وَلَا یُنْ بِیکَ عَنِّیْ یَا صَاحِ مِثْلَ خَبِیْرٍ
اَنَا مَیِّتٌ کَمَا تَرَانِیْ طَرِیْحٌ بَیْنَ اَطْبَاقِ جُنْدَلٍ وَّ صَخُوْرٍ
اَنَا فِیْ بَیْتِ غُرْبَۃٍ وَ اِنْفِرَادٍ مَعْ قُرْبِیْ مِنْ جِیْرَتِیْ وَعَشِیْرِی
لَیْسَ لِیْ فِیْہِ مُؤْنِسٌ غَیْرَ سَعْیِ مِنْ صَلَاحٍ سَعَیْتُہ، اَوْ فُجُورٍ
فَکَذَا اَنْتَ فَاعْتَبِرْ بِیْ وَاِلَّا صِرْتَ مِثْلِیْ رَہِیْنٌ یَوْمَ النُّشُوْرِ
ترجمہ:*اے امورِ آخرت سے غافِل ہو کر ان قبْروں کے درمیان چلنے والے ! *میرے قریب آ! میں تجھے اپنے حالات سے باخبر کروں، مجھ سے بہتر اپنے حالات کی خبر تجھے کوئی نہیں بتائے گا*میں مُرْدَہ ہوں جیساکہ تُو دیکھ رہا ہے ، مجھے بنجر اور چٹیل میدان میں ڈال دیا گیا ہے *اپنے پڑوسیوں اور گھر والوں کے باوُجُود میں اس ویران گھر میں اکیلا ہوں*نیکیوں اور گناہوں کے علاوہ قبْر میں میرے ساتھ کوئی نہیں*اِسی طرح تجھے بھی قیامت والے دن کے لئے یہاں رکھا جائے گا ، لہٰذا مجھ سے عِبْرَت حاصل کر، ورنہ تیرا بھی میرے جیسا حال ہو گا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ نصیحتیں ہیں، ہمارے لئے ہیں، کتنی سچی باتیں ہیں؛ *ہاں! ہاں! ہمارے پاس وقت بہت کم رہ گیا ہے*آہ! عنقریب، جلد اور بہت جلد موت کا فرشتہ آ پہنچے گا،ہمارے سارے خواب، سب خواہشیں، کوٹھی، بنگلہ، مکان ساری شہرت، سارے کے سارے میڈل، بڑی بڑی ڈگریاں، سب یہیں رہ جائیں گی اور ہم اپنی غفلت سمیت قبر میں اُتر جائیں گے*آہ! کتنے لوگ ہیں، جو بڑی بڑی خواہشیں رکھتے تھے، بڑے بڑے خواب سجائے ہوئے تھے، موت نے کسی کو نہیں چھوڑا، ایک جھٹکے میں سب خواب چکنا چُور ہوئے، موت نے انہیں پچھاڑ دیا، اب وہ قبروں میں اپنے اَعْمال کے ساتھ ہیں*ہاں!