Book Name:Ye Duniya Chor Jana Hai
فرمائیں! *جو دِینی اجتماع میں بیٹھنے اور ذِکْر کرنے والوں کی اپنی تو کیا شان ہو گی! حدیثِ پاک کے مطابق جو ان کے پاس بیٹھ جائے، وہ بھی بدبخت نہیں رہتا۔ ([1])
*-الحمد للہ! ہفتہ وار اجتماع میں ذِکْر ہوتا ہے *عِلْمِ دِین بھی سیکھنے کو ملتا ہے *نیک صحبت میں بیٹھنا اور *مسجد میں وقت گزارنا نصیب ہوتا ہے *ایک اَہَم برکت یہ کہ دِینی اجتماع کے لئے جانا بھی راہِ خُدامیں نکلنا ہے، ہفتہ وار اجتماع میں تشریف لائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! گھر سے نکلنے سے لے کر واپس لوٹنے تک سارا وقت راہِ خُدا میں شُمار ہو گا۔
ہر جمعرات پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں اَوَّل تا آخر شرکت کی نیّت کر لیجئے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
گُنَاہوں بھری زِندگی میں نمایاں انقلاب
کراچی (پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے: دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں گناہوں بھری زِندگی بسر کر رہا تھا، دُنیوی لذَّات میں مَصْرُوف رہنا میرامعمول تھا، بُرے دوستوں کی صحبت(Company) نے مجھے اور بگاڑ دیا تھا، دوستوں کے ساتھ مل کر رات بھر گُنَاہوں کا سلسلہ جاری رہتا، ایک بار ایک اسلامی بھائی نے مجھے مَغْرب کے وقت نماز کی دعوت دی، نہ جانے ان کی دعوت میں کیا اَثَر تھا کہ میں اُن کے ساتھ مسجد کی طرف چل پڑا، نمازِ مغرب پڑھی، نماز کے بعد ایک اسلامی بھائی نے فیضانِ سُنَّت سے دَرْس دیا، دَرْس کے فوراً بعد اسلامی بھائیوں نے ہفتہ وار سُنتوں بھرے اجتماع میں جانے کی تیاری شروع کر دی۔ ایک اسلامی بھائی نے مجھے بھی ہفتہ وار اِجتماع میں شرکت کی ترغیب دِلائی، ان کا انداز ایسا پیارا تھا کہ میں فوراًہفتہ وار اجتماع میں شرکت کے