Book Name:Ye Duniya Chor Jana Hai
لئے تیار ہو گیا، پھر جلد ہی اسلامی بھائیوں کے ساتھ مِل کر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ(کراچی) کی فضاؤں میں پہنچ گیا، وہاں سنتوں بھرابیان سُنا، ذِکْرُ اللہ میں مَصْرُوف رہا، پھر رِقَّت انگیز(Tearful) دُعا ہوئی۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع اور عاشقانِ رسول کی صحبت کا مجھ پر ایسا اَثَر ہوا کہ میں نے دُعا کے دوران رَو رَو کر اپنے گُنَاہوں سے توبہ کی اور آئندہ زِندگی نیکیوں میں گزارنے کی پختہ نیت کر لی، مجھ پر کیف و سُرور طاری تھا، اجتماع سے واپسی کے بعد میں نے نمازوں کی پابندی شروع کر دی اور نیکیوں بھری زِندگی گزارنے میں مَصْرُوف ہو گیا۔
دعا ہے یہ تجھ سے دل ایسا لگا دے نہ چھوٹے کبھی بھی خدا دینی ماحول
یقیناً مقدَّر کا وہ ہے سکندر جسے خیر سے مل گیا دینی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
نعت کولیکشن (Naat Collection)موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول ! آج ٹیکنالوجی کا دور ہے۔الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اِسْمَارٹ فون (Smartphone)کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کر رہی ہے۔ اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے: جس کا نام ہے:Naat Collection (نعت کولیکشن) *اس ایپ میں اعلیٰ حضرت، شہزادگانِ اعلیٰ حضرت، برادرِ اعلیٰ حضرت، خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا جمیل رضوی، مفتی احمد یار خان نعیمیرَحمۃُ اللہِ علیہم اور امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کلاموں کو شامل کیا گیا ہے* ہر مجموعہ کلام میں کلاموں کو حرف تہجی اور اور ردیف کی ترتیب پر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سرچ بار سے اپنا مطلوبہ کلام آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں