Ye Duniya Chor Jana Hai

Book Name:Ye Duniya Chor Jana Hai

گو لاکھ  کروں  کو شش  اِصلاح  نہیں ہو تی                                                     پاکیزہ  گناہوں  سے  کِردار  نہیں  ہوتا

اے ربّ کے حبیب آؤ!اے میرے طبیب آؤ                اچھا   یہ  گناہوں   کا   بیمار  نہیں ہوتا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

آہ وہ آخری سانس

پیارے اسلامی بھائیو! یہ دُنیا فانی ہے، ہم فانی ہیں، ہمارا سب ساز و سامان بھی فانی ہے، وقت ایک تیز تلوار کی طرح ہماری زندگی کو کاٹتے ہوئے گزر رہا ہے، آہ! عنقریب سانسوں کی گنتی پُوری ہو گی، آخری ہچکی آئے گی، جسم تڑپے گا، رُوح نکلے گی، ہماری دھڑکن یکدَم رُک جائے گی اور پِھر ہمیں اندھیری قبر میں اُتار دیا جائے گا۔ صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہ جب یہ آیتِ کریمہ تلاوت کرتے؛

اِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّاۚ(۸۴) (پارہ:16، سورۂ مریم:84)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: ہم تو ان کیلئے گنتی کررہے ہیں ۔

تو روتے اور فرماتے ہیں: *آخری سانس ہو گی جب رُوح نکال لی جائے گی*آخری سانس ہو گی، جو اَہْل و عیال سے جُدا کر دے گی*آہ...!! آخری سانس ہو گی، پِھر تجھے قبر میں اُتار دیا جائے گا۔([1])

دُنیا دھوکے میں نہ ڈالے

پیارے اسلامی بھائیو! اس سے پہلے کہ وہ موقع آئے، ہماری سانسیں ختم ہوں، اس سے پہلے ہمیں غفلت سے بیدار ہو جانا چاہئے، دُنیا دھوکے کا گھر ہے، ہمیں اِس دھوکے سے نکل کر آخرت کی تیاری میں مصروف ہو جانا چاہئے۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاٙ- (پارہ:22، سورۂ فاطر:5)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اے لوگو!بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے تو ہرگز دنیا کی زندگی تمہیں دھوکا نہ دے۔


 

 



[1]... روح البیان،پارہ:16، سورۂ مریم، زیرِ آیت:84، جلد:5، صفحہ:359 ۔