Book Name:Ye Duniya Chor Jana Hai
گُھپ اندھیری قبر میں جب جائے گا بےعمل! بےانتہا گھبرائے گا
کر لے توبہ ربّ کی رحمت ہے بڑی قبر میں ورنہ سزا ہو گی کڑی
آقا کریم زار و قطار رَو دئیے...!
اِبْنِ ماجہ شریف کی روایت ہے، حضرت بَرَاء بن عازِب رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: ایک دن ہم اللہ پاک کے رسول، رسولِ مقبول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ ایک جنازے میں شریک تھے۔ تدفین کے وقت آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم قبر کے کنارے تشریف فرما ہوئے اور زار و قطار رَونے لگے، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اتنا روئے کہ قبر کی مٹی بھیگ گئی۔ پھر فرمایا: لِمِثْلِ هٰذَا فَاَعِدُّوْا یعنی اس کےلئے تیاری کرو...! ([1])
نیکیاں کر جلد تُو بدیوں سے بھاگ
قبر میں ورنہ بھڑک اُٹھے گی آگ
پیارے اسلامی بھائیو! یہ دُنیا آخرت کی تیاری کے لئے مخصوص ہے، ہمیں چاہئے کہ موت کو یاد رکھیں، فِکْرِ آخرت اپنائیں اور نیکیوں میں دِل لگایا کریں۔ ایک کام ہے، وہ اگر ہم کر لیں تو شاید ہمارے تمام مسئلے حل ہو سکتے ہیں اور وہ ایک کام ہے: موت کی یاد۔ ہم جب قبر کو بھول جاتے ہیں تو دِل پر غفلت چھا جاتی ہے* قبر کو بھول جانے والے ہی تکبر کرتے ہیں*قبر کو بھول جانے والے ہی خود پسندی میں مبتلا ہوتے ہیں*قبر کو بھول جانے والے ہی نمازیں قضا کرتے ہیں*قبر کو بھول جانے والے ہی گُنَاہوں کے بازار گرم کرتے ہیں*قبر کو بھول جانے والے ہی نیکیوں سے دُور رہتے ہیں*قبر کو بھول جانے