Book Name:Ye Duniya Chor Jana Hai
ہاں! یہ قبریں ہیں، جو ہمیں پیغامِ فنا دیتی ہیں، ایسا نہیں کہ پہلے والے چل بسے، ہم ہمیشہ یہاں رہ جائیں گے، جانا تو سب کو ہے، ہمیں بھی جانا ہے، بہت جلد قبر کے گڑھے میں اُتر جانا ہے۔ پِھر ہم ہوں گے اور ہمارے اَعْمال ہوں گے۔
نواسۂ رسول حضرت امام حُسَین رَضِیَ اللہُ عنہ کے متعلق روایت ہے کہ آپ جب قبروں کو دیکھتے تو فرماتے: اُوپَر سے یہ قبریں کیسی بھلی لگتی ہیں مگر مصیبت تَو ان کے اندر ہے، اللہ! اللہ! اے اللہ کے بندو...! دُنیا میں مشغول نہ ہو جاؤ! بےشک قبر عَمَل کا گھر ہے، نیک اَعْمَال کر لو! ان سے غفلت مت برتو...!! ([1])
قبر روزانہ یہ کرتی ہے پُکار مجھ میں ہیں کیڑے مکوڑے بےشُمار
یاد رکھ! میں ہوں اندھیری کوٹھڑی تجھ کو ہو گی مجھ میں سُن! وحشت بڑی
میرے اندر تُو اکیلا آئے گا ہاں مگر اعمال لیتا آئے گا