Book Name:Ye Duniya Chor Jana Hai
حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا کی بارگاہ میں دل کی سختی کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا:موت کو کثرت سے یاد کرو تمہارا دل نرم ہو جائے گا([1]) * حضرت امام حسن بصری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: نبی پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم سے پوچھا کیا تم سب جنت میں داخِل ہونا چاہتے ہو؟انہوں نے عرض کیا: جی ہاں !یا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! فرمایا:اپنی اُمّیدوں کو مختصر کرو!موت کو آنکھوں کے سامنے رکھو اور اللہ پاک سے حیا کا حق ادا کرو!([2])
دِلا غافل نہ ہو یکدم، یہ دُنیا چھوڑ جانا ہے بغیچے چھوڑ کر خالی زمیں اندر سمانا ہے
تو اپنی موت کو مت بھول، کر سامان چلنے کا زمیں کی خاک پر سونا ہے، اینٹوں کا سرہانا ہے
جہاں کے شَغْل میں شاغل، خدا کے ذکر سے غافل کرے دعویٰ کہ یہ دنیا، مِرا دائم ٹھکانا ہے
اللہ پاک ہمیں فِکْرِ آخرت نصیب کرے، کاش! قبرستان جانا، عبرت کی نگاہ سے قبروں کو دیکھنا اور موت کو یاد کرتے رہنا نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام :ہفتہ وار اجتماع
پیارے اسلامی بھائیو! پابند سنّت بننے اور نیکیوں کا جذبہ پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ ہو جائےدینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کیجئے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!اس کی بہت برکتیں حاصل ہو گی۔ 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ہفتہ وار اجتماع بھی ہے۔آپ سے التجاء ہے * پابندی کے ساتھ اس میں شرکت