Book Name:Nafarman Bandar Ban Gaye
بولتے، کرتے ہیں، ایسے غلط حیلوں سے ناجائِز کام جائِز نہیں ہو جاتے، اُلْٹا گُنَاہوں کا دروازہ کُھلتا ہے۔ یاد رکھ لیجئے! کسی حکم شرعی کو باطِل کرنے کےلئے جو حِیْلہ کیا جاتا ہے، وہ گُنَاہ اور حرام ہے اور وہ حِیْلۂ شرعی جو کسی حکم پر عَمَل کرنے کے لئے کیا جاتا ہے، وہ جائِز اور درست ہے۔([1])اب حِیْلۂ شرعی کی مکمل تفصیلات ہوتی ہیں، یہ کوئی عاشقِ رسول اور ماہِر مفتی صاحِب ہی درست طریقے سےرہنمائی کر سکتے ہیں۔ لہٰذا ایسے غلط حیلوں اور بہانوں سے ہمیشہ بچتے رہئے! کسی شرعِی مسئلہ پر حِیْلۂ شرعی کی ضرورت پیش آئے تو مفتی صاحِب سے مشورہ کر کے ہی کیجئے! اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف بہت ہی پیاری، نِرالی اور بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے بہارِ شریعت (Bahar e Shariat) اِس ایپلی کیشن میں *مفتی امجد علی اعظمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی مایہ ناز تصنیف بہارِ شریعت کی تینوں جلدیں شامل کی گئی ہیں *اس کے علاوہ بہارِ شریعت میں شامل قرآنی آیات، احادیث، اِصْطَلَاحَات اور لُغْت اِس ایپلی کیشن کا حِصّہ ہیں * ایپلی کیشن میں جدید اور مختلف انداز میں سرچ کرنے کی سہولت موجود ہے *مختلف اَلْفاظ لکھ کر بھی تلاش کر سکتے ہیں، جس سے مطلوبہ بات تک پہنچنے میں بہت مُعَاوَنَتْ ملتی ہے