Nafarman Bandar Ban Gaye

Book Name:Nafarman Bandar Ban Gaye

بلکہ عِبْرت و نصیحت کے لئے بیان کیا گیا ہے، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم اِس واقعہ سے اور اِس جیسے دِیگر واقعات سے عِبْرت لیا کریں۔ صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: واِنَّ ‌السَّعِيْدَ ‌مَنْ ‌وُعِظَ ‌بِغَيْرِهٖ اور بیشک سَعَادت مند وہ ہوتا ہے جو دوسروں سے نصیحت لے لیتا ہے۔([1])

یعنی جو دوسروں کا انجام دیکھ کر عِبْرت لے، نصیحت حاصِل کرے اور اپنے آپ کو سَنْوار لے، وہ بڑا سعادت مند ہے کہ پکڑ ہونے سے پہلے ہی خُود کو سُدھار لیتا ہے۔ شیخ سعدی شیرازی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:

پَنْد گِیْر اَزْ مَصَائِبِ دِیْگَرَاں           تَانہ گِیْرَنْد دِیْگَرَاں زِ تُو پَنْد

مفہوم: یعنی دوسروں سے عِبْرت لیا کرو! ایسا نہ ہو کہ تمہیں دوسروں کے لئے نشانِ عبرت بنا دیا جائے۔

پیارے اسلامی بھائیو! یہ سچ ہے کہ جو دوسروں سے عِبْرت لے کر خُود کو سدھارتا نہیں ہے، ایک روز خُود ہی نشانِ عبرت بن جاتا ہے۔ اِس لئے ہمیں چاہئے کہ نگاہِ عِبْرت پیدا کریں *اُٹھتے جنازے سامانِ عبرت ہیں *قبرستان کی بڑھتی ہوئی آبادی سامانِ عبرت ہے *فُلاں بن فُلاں اچھا بھلا تھا، اچانک ہارٹ اٹیک(Heart Attack) ہوا اَور مَوْت کے گھاٹ اُتر گیا*فُلاں نوجوان روڈ ایکسیڈنٹ(Road accident) میں اِنتقال کر گیا، ایسی بیسیوں خبریں ہم سنتے رہتے ہیں۔ یہ سب کچھ سامانِ عِبْرت ہی تو ہے، اِن سے ہم عِبْرت لیا کریں، سیکھا کریں اور دِل میں فِکْرِ آخرت بڑھایا کریں۔ حضرت حَاتِمْ اَصَمْ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ


 

 



[1]...مصنف عبدالرزاق، کتاب الجامع، باب القدر، جلد:10، صفحہ:149، حدیث:20245۔