Book Name:Ghar Ka Islami Mahol
کو نافِذ کریں، گھر کے اندر نیکی کا ماحول بنائیں، گھر کے اندر اچھے اَخْلاق نافِذ کریں، گھر کے اندر ایثار و قربانی کا جذبہ بڑھائیں، گھر والوں کو نمازی بنائیں، اللہ پاک نے فرمایا:
وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ(۸۷) (پارہ:11، یونس:87)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور مسلمانوں کو خوشخبری سناؤ۔
یعنی جو فتنوں بھرے دَور میں گھروں کا ماحَوْل پاکیزہ کر لیں، گھروں سے باہَر فرعون دین پر عمل کرنے نہیں دے رہا تو گھروں کے اندر دِینی ماحول بنا لیں،اِس کی برکت سے اللہ پاک فرعونی فتنوں کو تباہ فرما کر پُورے معَاشرے میں دِین کو غلبہ عطا فرما دے گا۔
اِس لئے پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے گھروں کے اندرونی ماحول پر خصوصی تَوَجُّہ دیں، اگر گھر کے اَندر کا ماحَوْل دُرُست ہوا تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!ہماری نسلیں سنور جائیں گی۔ گھر کا ماحَوْل کیسے درست کرنا ہے، چند باتیں عرض کرتا ہوں:
(1):گھروں میں نمازیں پڑھئے!
حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عنہما سے روایت ہے، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اِجْعَلُوْا فِي بُيُوْتِكُمْ مِنْ صَلَاتِكُمْ، وَلَا تَتَّخِذُوْهَا قُبُوْرًا یعنی کچھ نماز گھر میں بھی پڑھا کرو! گھروں کو قبرستان نہ بنا دو...!! ([1])
پتا چلا؛گھر چاہے دُنیا کی خوشیوں سے بھرا ہوا ہو، مال و دولت کی کوئی کمی نہ ہو، روشنیوں سے جگمگا رہا ہو، بہت عالی شان ہو، اگر وہاں نماز نہیں پڑھی جاتی تو وہ قبرستان بلکہ اِس سے بھی زیادہ ویران اور سُنسان ہے۔ اِس لئے گھر میں نمازوں کا ماحَوْل بنائیں، گھر کی