Ghar Ka Islami Mahol

Book Name:Ghar Ka Islami Mahol

اللہ پاک کی رَضا کے طلبگار ہو کر روزے رکھیں، نیکیوں پر نیکیاں کریں، نوافِل پڑھیں، صدقہ خیرات کریں،اَلحمدُ لِلّٰہ! مدنی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کی دُھوم دھام ہے، گھر میں مدنی چینل چلائیں، روزانہ بعدِ عصر اور بعد نمازِ تراوِیح مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہوتا ہے، اللہ پاک کے نیک بندے مولانا الیاس عطّاؔر قادری   دَامَت بَرَکاتُہمُ العالیہ   سوال جواب کا سلسلہ فرماتے ہیں، دُعائے افطار ہوتی ہے، اس میں شرکت کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!اللہ پاک کی رحمت سے اُمِّید ہے کہ بدبختی سے بچنے اور بخشش کروانے میں کامیابی نصیب ہو گی۔ اللہ پاک ہمیں اس کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

عاصیوں كی مغفرت كا لے كر آیا ہے پیام                         جھوم جاؤ مجرمو رَمَضاں مہ غُفران ہے

دو جہاں كی نعمتیں ملتی ہیں روزہ دار كو                      جو نہیں ركھتا ہے روزہ وہ بڑا نادان ہے

گھر بھی ایک نعمت ہے

پیارے اسلامی بھائیو! کروڑہا کروڑ نعمتیں جو اللہ پاک نے ہمیں عطا فرمائیں، ان میں ایک اَہَم تَرِین نعمت ہمارے گھر بھی ہیں۔ گھر چاہے جھونپڑی کی صُورت میں ہو، چاہے محل ہو، چھوٹا ہو یا بڑا، سادہ ہو یا عالی شان، گھر آخِر گھر ہی ہوتا ہے، حضرت اَنَس بن مالِک  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں، ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  جب بستر پر تشریف لاتے تو کہتے:

اَلْحَمْدُ ‌لِلهِ ‌الَّذِيْ ‌أَطْعَمَنَا، ‌وَسَقَانَا، ‌وَكَفَانَا، ‌وَآوَانَا ‌فَكَمْ ‌مِّمَّنْ ‌لَّا ‌كَافِيَ ‌لَهُ، ‌وَلَا ‌مُؤْوِيَ

سب تعریفیں اللہ پاک کے لئے جس نے ہمیں کھلایا، پلایا، ہماری ضرورت پُوری