Book Name:Ghar Ka Islami Mahol
کا لحاظ رکھتے ہوئے مِل بیٹھ کر مختصر سِی محفلِ ذِکْر و دُرود رکھ لیں، اِس میں تِلاوت بھی ہو سکتی ہے، سب مِل بیٹھ کر تِلاوت کریں، اللہ پاک کے پاکیزہ ناموں کا ذِکْر ہو، دُرودِ پاک پڑھا جائے، پِھر دُعا ہو جائے۔ اِسی طرح گیارہویں شریف کا اِہتمام کیا جائے، ہر مہینے گیارہویں شریف کے موقع پر گھر میں مختصر سی محفل ہو جایا کرے، گھر کے ہی سب افراد ہوں، ذِکْر اَذکار ہو، درودِپاک پڑھیں، تِلاوت کریں، اِس سب کا ثواب غوثِ پاک رحمۃُ اللہِ علیہ کی نذر کر دیا جائے،اسی طرح دیگر صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم ،اولیا اور بزرگان دین رحمۃُ اللہِ علیہ م کے بھی ایّام گھر میں منائیں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! گھر میں بہترین روحانیت والا ماحول بن جائے گا۔
گھر میں دِینی اور اِسلامی ماحول بنانا ہے، اس کے لئے چند آداب عرض کرتا ہوں: (1):گھر میں آتے جاتے بلند آواز سے سلام کیجئے (2):والِدہ یا والِدصاحِب کو آتے دیکھ کر تعظیماً کھڑے ہو جایئے (3):دن میں کم از کم ایک بار والِدصاحِب کے ہاتھ اور والدہ کے پاؤں چوما کیجئے! (4):والِدَین کے سامنے آواز دھیمی رکھئے،اِن سے آنکھیں ہرگز نہ ملائیے، نیچی نگاہیں رکھ کر ہی بات چیت کیجئے(5):ان کا سونپا ہوا ہر وہ کام جو خلاف شرع نہ ہو فوراً کر ڈالیں(6):سنجیدگی اپنایئے۔ گھر میں تُو تُکار، اَبے تَبے اور مذاق مسخری کرنے، بات بات پر غصّہ ہو جانے ، کھانے میں عیب نکالنے ، چھوٹے بھائی بہنوں کو جھاڑنے ، مارنے،گھرکے بڑوں سے اُلجھنے ، بحثیں کرتے رہنے کی اگر آپ کی عادَتیں ہوں تو اپنا رَوَیّہ یکسر تبدیل کر دیجئے ،ہر ایک سے مُعافی تَلافی کر لیجئے (7):گھر میں اور باہر ہر جگہ آپ سنجیدہ ہو جائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! گھر کے اندر بھی ضَرور اِس کی بَرَکتیں ظاہِر ہوں گی (8): ماں بلکہ بچّوں