Book Name:Ghar Ka Islami Mahol
تمہیں لطف آ جائیگا زندگی کا قریب آ کے دیکھو ذرا دینی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
اے عاشقانِ رسول !اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے:Hajj & Umrah(حج وعمرہ)۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے *آپ حج و عمرہ کا مختصر طریقہ *حج و عمرہ کے ضروری مسائل *حج و عمرہ کی دُعائیں *حرمین شریفین کے اَہَم زیارت کے مقامات کی معلومات *اور ایک بہت اَہَم فیچر ہے کہ اس میں تھری ڈِی ویڈیوز (3D Videos) کے ذریعے حج و عمرہ کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا ہے۔ آپ بھی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے!اس سے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: اَذانِ فجر کے دوران کھانا پینا منع ہے، اس طرح روزہ نہیں ہوتا۔
وضاحت:بعض لوگ سحری کا وقت ختم ہونےکے بعد اَذا نِ فجر کے دوران کھاتے پیتے