Book Name:Ghar Ka Islami Mahol
رہتے ہیں اور یہ گمان کرتے ہیں کہ سحری کا وقت اَذان کے ختم ہونے تک رہتا ہے۔ یاد رکھئے! اَذان، نمازِفجر کا وقت شروع ہونے پر،نماز فجر کے لیے دی جاتی ہے،نہ کہ روزہ بند کرنے کے لئے، لہٰذا جو شخص سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد دورانِ اَذان یا اَذان کے بعد تک کھاتا، پیتا رہا تو اُس کا روزہ ہی نہ ہوا اَور ایسے شخص پر اُس روزے کی قضا لازم ہے۔ ([1]) روزے کے فضائِل، آداب اور اَحْکام و مسائِل کی تفصیلی معلومات کے لئے امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب فیضانِ رمضان پڑھ لیجئے!اللہ پاک ہمیں دُرست اِسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
یَا جَلِیْلُ (اے بُزرگی والے)
10بارپڑھ کر اپنے مال و اَسباب اوررقم وغیرہ پر پھونک لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!چوری سے محفوظ رہے گا۔ ([2]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔