Ghar Ka Islami Mahol

Book Name:Ghar Ka Islami Mahol

خواتین کو نَرْمی سے، پیار کے ساتھ تَرْغِیب دِلائیں، اُنہیں نمازی بنائیں، خُود بھی گھر میں نوافِل وغیرہ کا سلسلہ کریں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! گھر میں نمازوں کا ماحَوْل اگر بن گیا تو سمجھئے کہ دِین کا ستون گھر میں لگ گیا ہے۔جی ہاں! حدیثِ پاک ہے: الصَّلَاةُ ‌عِمَادُ ‌الدِّينِ نماز دِین کا ستون ہے۔ ([1])اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! جب تک گھروں میں نمازوں کا ماحول رہے گا، اُس گھر میں دِین قائِم رہے گا۔

مسلمان کی اَصْل خوشی اور رونق

مشہور مفسر قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی  رحمۃُ اللہِ علیہ  گجرات کے رہنے والے بہت بڑے عالِم تھے، آپ فرمایا کرتے تھے: مسلمان کی اَصْل خوشی اور رونق نماز ہے، نمازوں کے اَوْقات میں مسلمانوں کے گھروں میں عید کی طرح چہل پہل اور رونق ہونی چاہئے، گھر کے ہر کمرے سے تِلاوت کی آوازیں آئیں۔([2])

کاش! ہمارے گھروں میں ایسا ماحَول بن جائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

(2)گھر کی عزّت کیجئے!

پیارے آقا  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: اَكْرِمُوْا ‌بُيُوْتَكُمْ ‌بِبَعْضِ ‌صَلَاتِكُمْ یعنی کچھ نمازوں کے ذریعے اپنے گھر کی عزّت بڑھاؤ...!! ([3]) پتا چلا؛ ہم گھر میں نمازوں کا ماحَوْل بنائیں گے تو اِس سے گھر کی عزّت میں اِضَافہ ہو گا، لوگ اِس گھر کو عزّت کی نگاہ سے دیکھا


 

 



[1]...نواد رالاصول،الاصل التاسع والثلاثون والما ئتان،فی خصائص النبی ...الخ،صفحہ:152۔

[2]...حالات زندگی حکیم الامت،صفحہ:25۔

[3]...مصنف عبدالرزاق،کتاب الصلاۃ،باب اتخاذالرجل فی ...الخ،صفحہ:299،حدیث:1536۔