Ghar Ka Islami Mahol

Book Name:Ghar Ka Islami Mahol

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کو وحی بھیجی کہ مصر میں اپنی قوم کے لیے مکانات بناؤ اور اپنے گھروں کو نماز کی جگہ بناؤ اور نماز قائم رکھو اور مسلمانوں کو خوشخبری سناؤ۔

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! رمضان شریف اپنی برکتیں لُٹا رہا ہے *رَحمتوں کی برسات جاری ہے *صبح و شام لاکھوں کی بخشش کا سامان ہو رہا ہے *خوش نصیب ہیں جو دِن کو روزے رکھ کر *راتوں کو عِبَادت کر کے* تراویح پڑھ کر، تِلاوت کر کے *نوافِل کی کَثْرت کر کے *اللہ پاک کو راضِی کرنے کی کوشش میں مَصْرُوف ہیں،اللہ پاک ہمیں اِن برکت والے دِنوں کی برکتیں لوٹنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بدبخت بندہ

                             حدیثِ پاک میں ہے:شَقِيَ ‌عَبْدٌ ‌أَدْرَكَ ‌رَمَضَانَ ‌فَانْسَلَخَ مِنْهُ وَلَمْ يُغْفَرْ لَهٗ یعنی بدبختہے وہ بندہ جو رمضان شریف کو پائے، پِھر ماہِ رمضان گزر جائے مگر یہ اپنی بخشش نہ کروا سکے۔([1])ایک اور حدیثِ پاک میں ہے:مَنْ ‌أَدْرَكَ ‌رَمَضَانَ ‌وَلَمْ ‌يَصُمْهُ فَقَدْ شَقِيَ یعنی جس نے رمضان شریف کو پایا اور روزے نہ رکھے، تحقیق وہ بدبخت ہو گیا۔([2])

اَلاَمَانُ وَالْحَفِیْظ...!! اللہ پاک ہمیں بَدبختی سے محفوظ فرمائے۔ اِخْلاص کے ساتھ،


 

 



[1]...القول البدیع، باب الثانی فی تحذیر من ترک الصلاۃ ...الخ، صفحہ:148 ۔

[2]... معجم اوسط ،جلد:3،صفحہ:62،حدیث:3871۔