Ghar Ka Islami Mahol

Book Name:Ghar Ka Islami Mahol

ویران گھر

ہمیں چاہئے کہ گھر میں تِلاوت کا ماحول بنائیں۔ روایت میں ہے: جس گھر میں تِلاوت نہیں ہوتی، وہ اُس کھنڈر جیسا ہے، جس کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ ([1])

پتا چلا؛ قرآن ہمارے گھروں کی حفاظت فرماتا ہے، ہمیں چاہئے کہ گھروں میں تِلاوت کی عادَت اپنائیں۔

اللہ پاک کے اِنعام یافتہ بندے

حضرت علی بن صالِح اور حضرت حَسَن بن صَالِح   رحمۃُ اللہِ علیہما  دونوں بھائی تھے، اِن کا گھرانہ تِلاوتِ قرآن کا بہت شوقین تھا، اِن کے ہاں روزانہ ایک ختمِ قرآن کیا جاتا تھا، اَنداز یہ تھا کہ یہ دونوں بھائی اور اُن کی والدہ مل کر تِلاوت کرتے، ایک تہائی (One Third) قرآنِ پاک حضرت علی بن صالِح  رحمۃُ اللہِ علیہ  تلاوت کرتے، ایک تہائی ان کے بھائی حضرت حَسَن بن صالح  رحمۃُ اللہِ علیہ  تلاوت کرتے اور ایک تہائی قرآنِ کریم ان کی والدہ محترمہ تلاوت کیا کرتیں، یُوں روزانہ رات کو ایک قرآنِ کریم مکمل ہو جاتا۔ کچھ عرصے بعد اِن کی والدہ محترمہ کا انتقال ہو گیا، اب ایک فرد کم ہو گیا تھا، اِس کے باوُجُود انہوں نے تلاوتِ قرآن میں کمی نہ آنے دی، دونوں بھائیوں نے مِل کر والِدہ محترمہ کی کمی پُوری کی اور دونوں بھائیوں نے مِل کر نِصْف نِصْف قرآنِ کریم پڑھنے کا معمول بنا لیا، یُوں روزانہ ختمِ قرآن کا سلسلہ جاری رہا۔ پھر کچھ عرصے بعد حضرت علی بن صالِح  رحمۃُ اللہِ علیہ  کا بھی انتقال ہو گیا، اب حضرت حَسَن بن صالِح  رحمۃُ اللہِ علیہ  اکیلے رِہ گئے مگر ان کے شوقِ تلاوت


 

 



[1]... مصنف عبدالرزاق،کتاب فضائل القرآن،باب تعلیم القرآن وفضلہ،صفحہ:226،حدیث:368 ۔