Ghar Ka Islami Mahol

Book Name:Ghar Ka Islami Mahol

کی امّی ہو تو اُسے نیز گھر (اور باہَر)کے ایک دن کے بچّے کو بھی آپ کہہ کر ہی مخاطِب ہوں (9):اپنے مَحَلّے کی مسجِدمیں عشا کی جماعَت کے وَقت سے لے کر دوگھنٹے کے اندر اندر سو جایئے (10):گھرکے افراد میں اگر نَمازوں کی سُستی ،بے پردَگی ،فلموں ڈراموں اور گانے باجوں کا سلسلہ ہو اور آپ اگر سرپرست نہیں ہیں ،نیز ظنِّ غالب ہے کہ آپ کی نہیں سُنی جا ئے گی تو بار بار ٹوکنے کے بجائے،سب کو نَرمی کے ساتھ سمجھائیے! گھر میں مدنی چینل چلوا دیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! گھر میں دِینی ماحول بن جائے گا(11):گھر میں کتنی ہی ڈانٹ بلکہ ما ر بھی پڑے ،صَبرصَبراور صَبر کیجئے۔اگر آپ زَبان چلائیں گے تو دینی ماحول بننے کی کوئی اُمّید نہیں بلکہ مزید بِگاڑ پیدا ہو سکتا ہے کہ بے جا سختی کرنے سے بسا اوقات شیطان لوگو ں کو ضِدّی بنا دیتا ہے(12):اپنے گھر والوں کی دنیا و آخِرت کی بہتری کے لئے دل سَوزی کے ساتھ دعا بھی کر تے رہئے کہ فرمانِ مصطَفٰے  صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ہے : اَلدُّعَاءُ سِلَاحُ الْمُؤْ مِنِ یعنی دُعا مومِن کا ہتھیار ہے۔([1])(13):مسائلُ القُرآن صفحہ290پر ہے :ہر نَماز کے بعد یہ دُعا اوّل وآخِر دُرود شریف کے ساتھ ایک بار پڑھ لیجئے،اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بال بچے سنّتوں کے پابند بنیں گے اور گھر میں مَدَنی ماحول قائم ہو گا ۔(دعا یہ ہے:)

(اَللّٰہُمَّ) رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا(۷۴)  (پارہ :19،الفرقان:74)

مکتبۃ المدینہ سے ایک چھوٹا رسالہ ملتا ہے: 72 نیک اَعْمال، یہ حاصِل کیجئے! خُود بھی اس کے مطابق عمل کیجئے! اور گھر میں بھی جہاں تک ممکن ہو، اسے نافذ کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!


 

 



[1]... مسندالفردوس،صفحہ:223،حدیث:3085۔