Faizan e Khadija tul Kubra

Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra

رمضان کے حق کو ضائع  کرنے میں رُسوا ہونا کیا ہے؟ فرمایا: اس ماہ میں ان کا حرام کام کرنا۔ پھر فرمایا: جس نے اس ماہ میں زِنا کیا یا شراب پی تو اگلے رمضان تک اللہ پاک اور جتنے آسمانی فرشتے ہیں سب اس پر لعنت کرتے رہیں گے، اگر یہ شخص اگلا ماہِ رمضان پانے سے پہلے ہی مر گیا تو اس کے پاس کوئی ایسی نیکی نہ ہو گی، جو اسے جہنّم کی آگ سے بچا سکے۔ پس تم ماہِ رمضان کے معاملے میں ڈرو کیونکہ جس طرح اس ماہ میں اور مہینوں کے مقابلے میں نیکیاں بڑھا دِی جاتی ہیں، اسی طرح گُنَاہوں کا بھی مُعَامَلہ ہے۔([1])

اللہ پاک ہم سب کو ماہِ رمضان *اچھے انداز میں*رضائے الٰہی والے کام کرتے ہوئے*لمحے لمحے کی قدر کرتے ہوئے*نیکیوں میں*عبادتوں میں*ذِکْر وفِکْر میں*قبر کی یاد کرتے ہوئے*مدینے کی یادیں دِل میں بسائے ہوئے*حُسْنِ اَخْلاق کا مُظَاہَرہ کرتے ہوئے*والدین کا ادب کرتے ہوئے*عزیز رشتے داروں کے ساتھ بھلائی کرتے ہوئے*پڑوسیوں کے حقوق ادا کرتے ہوئے*غریبوں کی مدد کرتے ہوئے گزارنے *اور فیضانِ رمضان سے خوب جھولیاں بھرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

گناہوں کی نحوست بڑھ رہی ہے دم بدم مولیٰ!                میں توبہ پر نہیں رِہ پا رہا ثابِت قدم مولیٰ!

میں رحمت، مغفرت، دوزخ سے آزادی کا سائِل ہوں                                             مَہِ رمضان کے صدقے میں فرما دے کرم مولیٰ!([2])  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...معجم صغیر، صفحہ:499، حدیث:697۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:97-98۔