Book Name:Shehad ki Makhi Ko Nasihat
سُبْحٰنَ اللہ!اللہ پاک کی قُدْرت بھی کیسی کمال اور نِرالی ہے، ایک چھوٹی سی مکّھی میں کیسی کیسی مہارتیں اور کمالات رکھے ہیں۔
علّامہ دَمِیْری رحمۃُ اللہِ علیہ لکھتے ہیں: شہد کی مکّھیاں انتہائی ہوشیار، عقلمند اور بہادر ہوتی ہیں *انہیں سال کے تمام موسموں کی اچھی طرح واقفیت ہوتی ہے *بارِش کے اَوْقات کا پیشگی اندازہ لگا لیتی ہیں *یہ بہت ماہِر مِعْمَار (یعنی انجینئر) ہوتی ہیں *یہ اپنا چھتّہ خُود بناتی ہیں *یہ چھتّہ ہزاروں خانوں پر مشتمل ہوتا ہے، ہر خانہ 6 کونوں والا رکھا جاتا ہے *ریاضی کے ماہِرین کا کہنا ہے کہ 6 کونوں والی شکل واحِد شکل ہے، جس سے جگہ کم گِھرتی ہے، ضائع بالکل نہیں ہوتی اور اس میں زیادہ مِقْدَار میں چیزیں سما سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شہد کی مکّھی 6 کونوں والا گھر بناتی ہے، تاکہ اس میں زیادہ سے زیادہ شہد اسٹور کیا جا سکے۔([1]) *علّامہ دَمِیری رحمۃُ اللہِ علیہ مزید لکھتے ہیں: زیادہ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ شہد کی مکّھیاں چھتّہ بنانے کے لیے کوئی آلہ، کوئی پرکار وغیرہ استعمال نہیں کرتیں، اس کے باوُجُود ان کے چھتّے کا ہر خانہ برابر چوڑائی، برابر گہرائی کا بالکل ایک جتنا ہوتا ہے۔ ([2])
*شہد کی مکّھیوں کا کام کرنے کا انداز بھی بہت نِرالا ہے۔ یہ سب مِل جُل کر کام کرتی ہیں۔ ان میں ایک رانی مکّھی ہوتی ہے۔ جو پُورے چھتّے کے انتظامات سنبھالتی ہے *ان کے رہن سہن کے باقاعِدہ قوانین ہوتے ہیں، سب مکّھیاں ان کی پابندی کرتی ہیں *مثلاً ایک قانون ان کا یہ ہے کہ کوئی مکّھی چھتّے کے اندر گندگی نہیں لائے گی، اگر کوئی مکّھی گندی جگہ