Shehad ki Makhi Ko Nasihat

Book Name:Shehad ki Makhi Ko Nasihat

اور ایک ہرن میرے پاس آجائے، میں نے اپنے مہمان کی مہمان نوازی کرنی ہے۔

قربان جائیے! صحابئ رسول حضرت سلمان فارسی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کی آواز سُنی تو ایک ہرن اور ایک پرندہ گردن جھکائے، ادب سے حاضِر خِدْمت ہو گئے۔ یہ منظر دیکھ کر وہ شخص بڑا حیران ہوا اَور تعجب کی وجہ سے اس کی زبان سے بےساختہ نکلا: سُبْحٰنَ اللہ! حضرت سلمان فارسی  رَضِیَ اللہُ عنہ  نے فرمایا: کیا تمہیں حیرانی ہو رہی ہے؟ پِھر فرمایا: کیا تم نے کوئی ایسا بندہ دیکھا ہے کہ جو اپنے رَبّ کی اِطاعت کرتا ہو مگر یہ چیزیں ( جو انسان کی خِدْمت کے لیے ہی بنی ہیں یہ ) اس کی اطاعت نہ کریں۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا؛ جو اللہ و رسول کی فرمانبرداری کرتا ہے، دُنیا اِس کی اطاعت میں لگ جاتی ہے۔ کرامات کا ظُہور ہونا، یہ تو اَوْلیائے کرام کا حِصَّہ ہے، ہم جیسے عام بندے اللہ و رسول کی اطاعت کریں، فرمانبرداری کریں، ہر ہر حکم کو دِل و جان سے قبول کر کے اس پر عَمَل پیرا ہو جائیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بگڑے کام سنور جائیں گے، کامیابیوں کے دروازے کھل جائیں گے اور دُنیا و آخرت کی ایسی ایسی برکتیں نصیب ہوں گی کہ کسی چیز کی کمی نہیں رہ جائے گی۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

پیارے اسلامی بھائیو! شہد کی مکّھی جو ہمارے لیے بہت بڑی نعمت بھی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اس سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے۔ 2پیاری پیاری حدیثیں سماعت کیجئے!

(1):کڑوے رویّے، میٹھا جواب

محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: ‌مَثَلُ ‌بِلَالٍ كَمَثَلِ نَحْلَةٍ


 

 



[1]...جامع کرامات الاولیاء، ہذا کرامات اربعۃ و خمسین ولیا...الخ،جلد:1، صفحہ:116۔