Book Name:Shehad ki Makhi Ko Nasihat
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: قافلہ
پیارے اسلامی بھائیو! باکردار و بااَخْلاق مسلمان بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خُوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!دِین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام قافلہ بھی ہے۔
بےشک نیکی کی دعوت دینا، اس راہ میں مشقت اُٹھانا سُنّتِ انبیاء ہے؛ *دِین کا کام مشکلات اُٹھا کر، قربانیاں دے کر ہی ہوتا ہے *انبیائے کرام *صحابۂ کرام *نیک لوگ نیکی کی دعوت دینے کے لئے گھروں سے نکلتے *دور دُور علاقوں میں جاتے *ہجرت کرتے اور *مشقت اُٹھا کردِین کا پیغام عام کیا کرتے تھے *پہلوں کی قربانیوں ہی سے ہم تک دِین پہنچا ہے۔
*-عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی بھی اسی راہ پر ہے ؛*دُنیا بھر میں دِین کا پیغام عام کرنے کے لیے لاکھوں عاشقانِ رسول قافلے کی صُورت میں مُلْک مُلْک، شہر شہر، گاؤں گاؤں جا تے اور نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں * قافلوں کی بَرَکت سے کئی غیر مُسْلِم کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو چکے ہیں *لاکھوں کی زِندگی میں نیکیوں کی بہار آئی ہے *الحمد للہ! 3 دِن، 12 دِن، 1 ماہ اور 12 ماہ کے قافلے سَفَر کرتے رہتے ہیں۔
*-آپ بھی قافلے میں سَفَر کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت بَرَکتیں ملیں گی * قافلے میں فرض عِلْمِ دِین سکھایا جاتا ہے *سنتیں سکھائی جاتی ہیں *تہجد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے * نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع ملتا ہے *قافلے کی بَرَکت سے دُعائیں پُوری ہونے