Shehad ki Makhi Ko Nasihat

Book Name:Shehad ki Makhi Ko Nasihat

گی اور ایسی بھرے گی کہ کوئی کمی باقی نہیں رہے گی۔

مانگیں گے، مانگے جائیں گے، مُنہ مانگی پائیں گے                                                                                                       سرکار میں نہ لَا ہے، نہ حاجت اَگَر کی ہے([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

جہاں ہے تیرے لئے

پیارے اسلامی بھائیو! شہد اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے اور شہد کیمکّھی جو شہد بناتی ہے، یہ بھی اللہ پاک کی عظیم تَرِین نعمت ہے۔ قرآنِ کریم میں ہے:

وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَاؕ- (پارہ:14، سورۂ نَحل:18)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور اگر تم اللہ کی نعمتیں گنو تو انہیں شمار نہیں کرسکو گے۔

 یہ آیتِ کریمہ آپ نے پہلے بھی کئی بار سُنی ہو گی مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہماری سوچ بہت مَحْدُود(Limited) ہوتی ہے، ہم جب یہ آیتِ کریمہ سُنیں یا اس بات پر غور کریں کہ اللہ پاک کی نعمتیں بےشُمار ہیں، اُن کی ہم گنتی نہیں کر سکتے تو ہماری نگاہیں صِرْف اپنی ذات تک مَحْدُود رہ جاتی ہیں۔ ہم صِرْف یہ سوچنے لگتے ہیں کہ اللہ پاک نے ہمیں * کان دئیے! *ہاتھ دئیے! *پیر دئیے! *جسم کے اندر ایک بڑا اعصابی نظام (Nervous system)دیا *ہضم کا نظام (Digestive system)دیا*زمین بنائی*آسمان بنائے، ہم بس اس طرح کی باتیں سوچ کر رہ جاتے ہیں۔ یقیناً یہ بھی اللہ پاک کی بڑی نعمتیں ہیں اور یہ بھی اتنی زیادہ ہیں کہ ہم گنتی نہیں کر سکتے مگر اللہ پاک کی نعمتیں صِرْف یہ نہیں ہیں، نعمتیں پُوری کائنات میں پھیلی ہوئی ہیں *چھوٹے چھوٹے ذَرَّے*کیڑے مکوڑے*مختلف قسم کے بیکٹیریا جنہیں انسانی آنکھ سے دیکھا بھی نہیں جا سکتا، یہ سب ہمارے لیے نعمت ہیں، اللہ پاک نے ایک ذرَّہ بھی فُضُول


 

 



[1]...حدائقِ بخشش، صفحہ:225۔