Book Name:Shehad ki Makhi Ko Nasihat
اللہ پاک نے ان کے پیٹ سے نکلنے والی رَطُوبت کو جامِ شِفَا بنا دیا۔ ارشاد ہوتا ہے:
یَخْرُ جُ مِنْۢ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٗ فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِؕ- (پارہ:14، سورۂ نَحل: 69)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اس کے پیٹ سے ایک پینے کی رنگ برنگی چیز نکلتی ہے اس میں لوگوں کے لیے شِفا ہے۔
سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے اطاعت کا انعام...!! شہد کی مکّھی نے پُھول کا رَسْ چوسا، اپنا لُعَاب اس میں شامِل کیا، اس سے جو نتیجہ نکلا، اسے شہد کہتے ہیں، اس میں لوگوں کے لیے شفا رکھ دی گئی ہے۔
* اللہ پاک کے سب سے آخری نبی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: 2شفاؤں کو لَازِم پکڑو (1): ایک شہد (2): دوسری قرآنِ کریم۔([1]) *مکی مَدَنی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :جو شخص ہر مہینے3دن صبح کے وقت شہد چاٹ لیا کرے اس کو کوئی بڑی بلا نہ پہنچے گی۔([2])
مختلف طِبّی تحقیقات کے مُطَابِق شہد میں آئرن(Iron)، وٹامنز (Vitamins)اور اینٹی آکسیڈنٹ (Antioxidant)پائے جاتے ہیں۔ انہی خصوصیات کی وجہ سے شہد کو سپر فوڈ(Super Food)کہا جاتا ہے۔*شہد آواز کو صاف کرتا، بینائی کو تیز کرتا ہے اور بھوک کو بڑھاتا ہے*زخم ٹھیک کرتا اورتازہ گوشت پیدا کرتا ہے*جسم کا رنگ نکھارتا ہے*عقل زیادہ کرتا ہے*کھانسی اور جریان کو ختم کرتا ہے*چربی کو کم کرتا ہے*شہد