Shehad ki Makhi Ko Nasihat

Book Name:Shehad ki Makhi Ko Nasihat

کے استعمال سے کولیسٹرول لیول میں بہتری آتی ہے*ہائی بلڈ پریشر میں بہتری آتی ہے*سر کی خشکی کا خاتمہ کرتا ہے *وزن میں کمی لاتا ہے۔([1])

شہد بنانے کے مختلف مَرَاحِل

پیارے اسلامی بھائیو!جو شہد اس قَدر خصوصیات کا حامِل ہے، اللہ پاک کی یہ مخلوق اس کو ہمارے لیے کیسے تیار کرتی ہے؟آئیے جانتے ہیں! چنانچہ * شہد کی مکّھی سب سے پہلے نیکٹر(Nectar)یعنی مختلف پَھلوں اور پھولوں کا رس اکٹھاکرتی ہے*پھر اُس رس کو اپنے پیٹ میں موجود ایک خاص تھیلی جسے کروپ (Crop) کہتے ہیں، اُس میں محفوظ کر لیتی ہے، یہ تھیلی مکّھی کے وزن کے مقابلے میں خاصا زیادہ رس ذخیرہ کر سکتی ہے*چھتےّ میں واپس جا کر مکّھیاں اس رَس کو واپس منہ سے نکال کر ایک دوسرے کو دیتی ہیں اور یہ عمل بار بار دہراتی ہیں*اس دوران مکّھی کے ہنی اِسْٹُومِک (honey stomach) میں موجود انزائمز(Enzymes) رس کو توڑ کر گلوکوز اور فروکٹوز(Fructose) میں تبدیل کر دیتے ہیں*اس کے بعد مکّھیاں اپنے پروں کو پھڑپھڑا کر رَس سے اضافی پانی کو اُڑاتی ہیں، جس سے رَس گاڑھا ہو جاتا ہے اور اس میں پانی کی مقدار تقریباً 18% رہ جاتی ہے*جب رَس شہد میں بدل جاتا ہے تو اسے چھتّے کے موم سے بنے ہوئے خانوں میں محفوظ کیا جاتا ہے اور ان پر موم کی ایک تہہ لگا کر شہد کو محفوظ کر دیتی ہیں۔

اطاعت گزار بن جائیے...!!

پیارے اسلامی بھائیو! اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ شہد کا استعمال کیجیے! اِس سے فائدہ اُٹھائیے! اِس کے ساتھ ساتھ جب شہد زبان پر لگائیں، اِس کی مٹھاس مَحْسُوس فرمائیں،


 

 



[1]...ماہنامہ فیضانِ مدینہ، جنوری2024ء، صفحہ:43۔